آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے بھائی اوررکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کے خلاف پولیس نے تلنگانہ کے کریم نگرتھانے میں دفعہ 153 اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ تلنگانہ کی مقامی عدالت نے اکبرالدین اویسی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اب ان پرگرفتاری کی تلوارلٹک رہی ہے۔
واضح رہے کہ 23 جولائی کواکبرالدین اویسی نے ایک تقریرکی تھی، جسے لے کرعدالت نے ان پرکیس درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثرسرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہیں ایسے ہی ایک معاملے میں جیل کی سزا بھی ہوئی تھی۔ دراصل انہوں نے ہندو طبقے کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جسے لے کرآج بھی ان کی تنقید ہوتی ہے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔