உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے خلاف ملک سے غداری کامعاملہ درج

    حیدرآباد۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسد الدین اویسی کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسد الدین اویسی کے خلاف ملک سے غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کی ہدایت پر حیدرآباد کی سرورنگرپولیس نے یہ معاملہ درج کیا اور اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر عدالت میں داخل کی ہے۔

      پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 124کے تحت یہ معاملہ درج کیا ہے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں حیدرآباد کے پرانے شہر سے داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد دینے کا اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا جس کے خلاف ایک وکیل کی جانب سے ان کے خلاف یہ عرضی عدالت میں داخل کی گئی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نےاویسی کے خلاف ملک سے غداری کامعاملہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی اور آج پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر عدالت میں پیش کی۔

      First published: