میسور: کاویری ندی آبی تنازعہ معاملے میں سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کرناٹک حکومت کو وارننگ دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ اگر کرناٹک نے حکم کی تکمیل نہیں کی تو نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
سپریم کورٹ نے کرناٹک حکومت سے تمل ناڈو کو پانی دینے کے لئے کہا ہے، اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کو اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 8مئی کو ہوگی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ کرناٹک میں الیکشن ہیں تو یہ تویش کی بات نہیں ہے۔ کرناٹک کو اپریل اور مئی میں تمل ناڈو کو پانی دینا چاہئے۔ اس متعلق کرناٹک سرکار آئندہ منگل کو سپریم کورٹ میں جانکاری دے کہ اس نے کتنا پانی چھوڑا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مصروف ہیں، اس لئے ڈرافٹ ابھی منظور نہیں ہوسکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔