உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CDS بپن راوت کا جسد خاکی آج پہنچے گا دلی، وزیر دفاع پارلیمنٹ میں دیں گے بیان، جانیے تازہ اپ ڈیٹس

    تمل ناڈو میں واقع کوننور کے پاس فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آج جانکاری دیں گے۔

    تمل ناڈو میں واقع کوننور کے پاس فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو آج جانکاری دیں گے۔

    فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Raj Nath Singh) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو جمعرات کو جانکاری دیں گے۔ اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت (CDS Bipin Rawat) سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: تمل ناڈو (Tamil Nadu Chopper Crash) واقع کوننور کے پاس فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Raj Nath Singh) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو جمعرات کو جانکاری دیں گے۔ اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت (CDS Bipin Rawat) سمیت 13 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ راوت ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جارہے تھے۔ ویلنگٹن پہنچنے سے کچھ منٹ پہلے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اُن کا جسد خاکی آج قومی دارالحکومت دہلی لایا جائے گا۔ بتادیں کہ صدر رام ناتھ کوویند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا جب کہ مسلح افواج اور ملک کے تئیں اُن کے تعاون کی تعریف کی۔ انڈین ایئرفورس نے بتایا کہ تمل ناڈو میں کوننور کے پاس جنرل راوت، اُن کی اہلیہ اور 11 دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہوگئی۔ ایئرفورس اور دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ ممکنہ آسمان میں کہرا چھائے ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں اُس پر سوار 13 لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ زندہ بچے ایک شخص کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔


      1. بپن راوت اور اُن کی اہلیہ کے جسد خاکی جمعرات شام تک فوجی طیارے سے دلی پہنچنے کی امید ہے۔



      2. آخری رسومات جمعہ کو دلی چھاؤنی میں کیے جائیں گے۔ آخری اعزاز دینے کے لئے نعشوں کو اُن کے گھر میں صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک رکھا جائے گا۔ انتیم یاترا کام راج مارگ سے شروع ہو کر براڑ اسکوائر شمشان گھاٹ تک جائے گی۔



      3. اُتراکھنڈ حکومت نے بپن راوت کی ناگہانی موت پر 9 دسمبر سے تین دن کا ریاستی شوک منانے کا اعلان کیا ہے۔



      4. ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد بدھ کو سلامتی معاملوں کی کیبنٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، وزیراعظم کے چیف سکریٹری پی کے مشرا اور کیبنٹ سکریٹری راجیو گوبا نے میٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سی سی اے ارکان کو اس واقعے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔



      5. کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے جمعرات کو اُن کا جنم دن نہیں منانے کی اپیل کی ہے۔



      6. ریاستہائے متحدہ امریکہ، روس، چین اور پاکستان نے جنرل راوت کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



      7. IAF نے حادثے کی جانچ کے احکامات دئیے ہیں کیونکہ حادثہ کیسے ہوا اس کے بارے میں زیادہ کچھ پتہ نہیں ہے۔ شروعاتی رپورٹوں سے اشارے ملے ہیں کہ کہر کی وجہ سے یہ حادثہ ہوسکتا ہے۔



      8. حادثے کے بعد راحت اور بچائو ایک چیلنج بن گیا کیونکہ ہیلی کاپٹر خراب علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا دھماکہ نہیں سنا۔




      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: