ہوم » نیوز » وطن نامہ

مرکزی حکومت نے دی بڑی راحت! رمیڈیسیور پر نہیں لگے گی درآمد ڈیوٹی ، ملے گا مزید سستا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم 31 اکتوبر 2021 تک نافذ رہے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں رمیڈیسیور ادویات اور انجیکشن کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔

  • Share this:
مرکزی حکومت نے دی بڑی راحت! رمیڈیسیور پر نہیں لگے گی درآمد ڈیوٹی ، ملے گا مزید سستا
مرکزی حکومت نے دی بڑی راحت! رمیڈیسیور پر نہیں لگے گی درآمد ڈیوٹی ، ملے گا مزید سستا

نئی دہلی : حکومت نے کورونا سے متاثروں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا رمیڈیسیور کی امپورٹ ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے منگل کو دیر گئے ایک نوٹیفکیشن میں یہ اطلاع دی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں رمیڈیسیور دوا ، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء اور رمیڈیسیور انجیکشن کی درآمد ڈیوٹی فری ہوگی۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم 31 اکتوبر 2021 تک نافذ رہے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں رمیڈیسیور ادویات اور انجیکشن کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔



پیوش گوئل نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ امپورٹ ڈیوٹی ہٹانے سے رمیڈیسیور انجیکشن کی سپلائی بڑھے گی ۔ ساتھ ہی اس کو بنانے کی لاگت بھی کم ہوگی ۔ اس طرح حکومت کے اس فیصلہ سے کورونا میں مبتلا مریضوں کو ایک بڑی مدد ملے گی ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے رمیڈیسیور کی بھاری قلت ہوگئی ہے ۔ اب سرکار نے قلت اور کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے رمیڈیسیور کی پروڈکشن صلاحیت کو دوگنا کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔

کورونا کے معاملات میں اچانک آئی تیزی کی وجہ سے رمیڈیسیور کی مانگ میں اضافہ میں ہوا ہے اور اس کی قلت بڑھ گئی ہے ۔ وہیں جنوری اور فروری 2021 میں کمپنیوں نے رمیڈیسیور کا پروڈکشن بھی کم کردیا تھا ۔ اچانک رمیڈیسیور کی قلت ہونے پر سرکار کو اس کے ایکسپورٹ پر پابندی لگانی پڑگئی تھی ۔

فی الحال ہیلتھ کیئر لمیٹیڈ نے ریمڈیک انجیکشن کی قیمت 2800 روپے سے کم کرکے 899 روپے کردی ہے ۔ وہیں سنجین انٹرنیشنل لمیٹیڈ نے ریمون انجیکشن کی قیمت 3950 سے کم کرکے 2450 روپے کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 21, 2021 12:32 AM IST