உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس کی مفت کوچنگ، تحریری امتحان حیدرآباد میں بھی ہوگا

    حیدرآباد۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سروسس کے امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔

    حیدرآباد۔ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سروسس کے امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد۔  مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے مسلم گریجویٹس کو آئی اے ایس اور دیگر متعلقہ سروسس کے امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے ۔ یہ کوچنگ پروگرام ہر سال پابندی سے منعقد کیا جاتا ہے۔‘ اس کوچنگ پروگرام کے آٹھویں بیچ کا 5ستمبر 2016 سے حج ہوز‘ ممبئی میں آغاز ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل افسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ اس کوچنگ پروگرام کے لئے ملک بھر سے جملہ 50امیدواروں کا ایک تحریری امتحان اور زبانی انٹرویو کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریری امتحان28مئی کو ملک کے 6 بڑے شہروں میں منعقد  ہوگا جس میں حیدرآباد بھی شامل ہے۔درخواستیں حج کمیٹی کی سائٹ www.hajcommittee.comپر داخل کی جاسکتی ہیں اور اسی ویب سائیٹ سے تفصیلی معلومات اور پراسپیکٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔


      آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10مئی ہے۔ پرسنالٹی ٹسٹ اور زبانی انٹرویو 16اور 17جولائی کو حج کمیٹی ممبئی میں منعقد ہوگا۔ منتخب امیدواروں کے لئے کوچنگ اور گائیڈنس ‘ لیکچرز ‘ اسٹڈی مٹیرئیل‘ کمپیوٹر و انٹرنیٹ اور ہاسٹل کی سہولتیں مفت ہوں گی‘ تاہم طعام کے لئے اندازاً فی کس پانچ ہزار روپئے وصول کئے جائیں گے۔ امیدواروں کو آئی اے ایس پریلم اور آئی اے ایس مین امتحان کے علاوہ پرسنالٹی ٹسٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ مسلم گریجویٹس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں۔

      First published: