وجے واڑہ۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست کو خاص درجہ (ایس سی ایس ) نہیں دئے جانے کے خلاف آج یہاں آئی جی ایم اسٹیڈیم میں’’ دھرم پورتا گیلری ‘‘ میں ایک روز ہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ۔ بابو نائیڈونے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے قبل مہاتما گاندھی ، تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ ، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اور مجاہد آزادی پوٹی شری رامولو کی تصاویر پر پھولوں کے ہار چڑھائے ۔
کنک درگا مندر کے پجاری اور مذہبی پیشوا نے بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے انھیں دعائیں دیں ۔ ان کا ٓج یوم پیدائش بھی ہے ۔ وزیر اعلی نے کالا بلا لگا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مسٹر نائیڈو کے علاوہ ان کے لڑکے نارا لوکیش ، وزیر نینی دیوی ، اما مہیشور راؤ، کولورویندر ، این آنند بابو سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی بھی بھوک ہڑ تال پر بیٹھے ۔
دھرم پورتا گیلری سبھی پارٹی کارکنان ، طلبہ اور خواتین سے بھرا ہوا تھا ۔ ریاست کے سبھی 175 اسمبلی حلقوں میں وزرا اور کارکنان بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔