ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک: مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر یا ساؤنڈ سسٹم ہٹانے کیلئے کسی بھی طرح کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں : محکمہ پولیس کی وضاحت

سوشل میڈیا میں مسجدوں میں لاوڈ اسپیکر کی پابندی کے سلسلے میں محکمہ پولیس کا ایک مکتوب گردش کررہا ہے۔ اس سلسلے کرناٹک ریاستی پولیس نے تحریری طور پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے کوئی بھی احکامات محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نہیں ہوئے ہیں۔

  • Share this:
کرناٹک: مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر یا ساؤنڈ سسٹم ہٹانے کیلئے کسی بھی طرح کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں : محکمہ پولیس کی وضاحت
کرناٹک: مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر یا ساؤنڈ سسٹم ہٹانے کیلئے کسی بھی طرح کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں : محکمہ پولیس کی وضاحت

بنگلورو: سوشل میڈیا میں مسجدوں میں لاوڈ اسپیکر کی پابندی کے سلسلے میں محکمہ پولیس کا ایک مکتوب گردش کررہا ہے۔ اس سلسلے کرناٹک ریاستی پولیس نے تحریری طور پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے کوئی بھی احکامات محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا عوام سوشل میڈیا میں کئے جارہے تبصروں پر دھیان نہ دیں۔ اس معاملے میں افواہوں اور گمراہ کن باتوں پر توجہ نہ دیں۔ کرناٹک پولیس کی تحریری وضاحت کچھ یوں ہے۔


یہ دستاویز جسے  ڈی جی اور آئی جی پی، کرناٹک، کے مکتوب کے طور پر سوشل میڈیا میں پھیلایا جارہا ہے جس میں مسجدوں سے لاوڈ اسپیکر یا ساؤنڈ سسٹم کو ہٹانے کے احکامات کے جاری کرنے کی بات کہی گئی ہے، اس کی حقیقت مندرجہ ذیل ہے۔



تصدیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ مکتوب من گھڑت ہے اور بغیر کسی اعلی حکام کے اجازت کے ایک کلرک نے تمام پولیس کمشنروں اور ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو جاری کیا ہے۔ تاہم مساجد سے ساؤنڈ سسٹم ہٹانے کیلئے ایسے کوئے احکامات جاری نہیں کئے گئے ہیں، جس طرح سوشل میڈیا میں تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں اور گمراہ کن تبصروں پر دھیان نہ دیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں گردش کررہے مکتوب کو بعض نیوز چینلوں نے خبر کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔ اس سے مسلم طبقہ میں بے چینی دیکھنے کو ملی ہے۔ بنگلورو سٹی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا ہے  کہ عوام اس مکتوب پر ہرگز توجہ نہ دیں۔ پولیس نے تحریری طور پر وضاحت پیش کردی ہے۔ اس لئے افواہوں اور گمراہ کن باتوں پر بلکل دھیان نہ دیں۔ مولانا مقصود عمران رشادی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ  ریاست کرناٹک کے پرامن ماحول برقرار رکھیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 06, 2020 12:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading