ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بڑی خبر: وشاکھا پٹنم میں تین کلو میٹر تک پھیلی زہریلی گیس، 5,000 لوگ بیمار،8 کی موت

امراوتی: آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم( Visakhapatnam andhra pradesh)کے آر آر وینکٹ پورم(RR Venkatapuram) گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے کی خبر ملی ہے۔ اطلاع کےمطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائبریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 5,000 لوگ یمار ہوگئے ہیں اور 7 کی موت واقع ہوئی ہے۔

  • Share this:

امراوتی: آندھرا پریش میں واقع وشاکھا پٹنم( Visakhapatnam andhra pradesh)کے آر آر وینکٹ پورم(RR Venkatapuram) گاؤں میں ایل جی پالیمرانڈسٹری میں زہریلی گیس لیک ہو نے کی خبر ملی ہے۔ اطلاع کےمطابق آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لوگوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ موقع پر پولیس فائبریگیڈ اور ایمبولینس پہنچ چکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 5,000 لوگ یمار ہوگئے ہیں اور 8 کی موت واقع ہوئی ہے۔


 


وزیر اعظم مودی نے آندھرا واقعے پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم کے حوالے سے ایم ایچ اے اور این ڈی ایم اے کے عہدیداروں سے بات کی۔ اس پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ میں وشاکھاپٹنم میں سب کی حفاظت اور فلاح کے لئے دعا کرتا ہوں۔




ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم ایچ او) نے بتایا کہ آر آر وینکٹاپورم گاؤں میں واقع ایل جی پولیمر انڈسٹری میں زہریلی گیس کے رساؤ کے بعد ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم کے آر آر وینکٹا پورم میں ایل جی پالیمرس نامی کمپنی میں کمیاوی حادثہ ہوا ہے ۔ اس ک ےنتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگیے ہی ں۔گیس کے اخراج کا اثر پانچ کلو میٹر کے دائرے میں دیکھا جارہا ہے ۔بیہوش ہوچکے بچوں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔


سٹی کمشنر نے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ کمشنر کے مطابق تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ گیس تین کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی  ہے اور کچھ گاؤں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

لوگ کھجلی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں ۔متاثرہ علاقے کے لوگوں کو فوری گھر چھوڑنے کے لیے کہا گیا ۔اسپتال لائے گیے بیشترلوگوں میں بچے اور خواتین ہیں ۔وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے گیس لیک پر جانکاری حاصل کی او ر متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا
First published: May 07, 2020 08:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading