ہوم » نیوز » وطن نامہ

چھتیس گڑھ : نکسلیوں نے یرغمال بنائے گئے سی آر پی ایف جوان راکیشور سنگھ منہاس کو کیا رہا

بیجا پور میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد یرغمال بنائے گئے کوبرا کے جوان راکیشور سنگھ منہاس کو آخر کار رہا کردیا گیا ہے ۔ راکیشور سنگھ کو نکسلیوں نے بیجا پور حملہ کے بعد یرغمال بنالیا تھا ۔

  • Share this:
چھتیس گڑھ : نکسلیوں نے یرغمال بنائے گئے سی آر پی ایف جوان راکیشور سنگھ منہاس کو کیا رہا
بریکنگ نیوز : نکسلیوں نے یرغمال بنائے گئے سی آر پی ایف جوان راکیشور سنگھ منہاس کو کیا رہا

رائے پور : بیجا پور میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد یرغمال بنائے گئے کوبرا کے جوان راکیشور سنگھ منہاس کو آخر کار رہا کردیا گیا ہے ۔ راکیشور سنگھ کو نکسلیوں نے بیجا پور حملہ کے بعد یرغمال بنالیا تھا ۔ آخر کار طویل عرصہ کے بعد جوان کو جمعرات کی شام کو واپس بھیج دیا گیا ۔ اس سے پہلے جوان کو واپس لانے کیلئے بستر کی سماجی کارکن سونی سوری گئی تھیں ، لیکن انہیں نکسلیوں نے لوٹا دیا تھا ۔


بتادیں کہ بدھ کو سونی سوری کچھ مقامی صحافیوں کے ساتھ جنگل میں گئی تھیں ۔ ان کی نکسلی لیڈر سے ملاقات بھی ہوئی تھی ، لیکن انہوں نے یرغمال جوان راکشیور سنگھ منہاس کو رہا کرنے سے اس وقت منع کردیا تھا ۔ غور طلب ہے کہ نکسلیوں نے گزشتہ منگل کو ایک لیٹر جاری کرکے سرکار کی جانب سے نامزد ثالث کو ہی جوان سونپنے کی بات کہی تھی ۔





غور طلب ہے کہ بیجاپور کے تریم تھانہ علاقہ میں گزشتہ تین اپریل کو سیکورٹی فورسیز اور نکسلیوں کے درمیان بھیانک تصادم ہوا تھا ۔ اس تصادم میں سیکورٹی فورسیز کے 22 جوان شہید اور 31 زخمی ہوگئے تھے ۔ تصادم کے بعد سے ہی سی آر پی ایف کے راکیشور سنگھ مناہاس لاپتہ تھے ۔ نکسلیوں نے پانچ اپریل کو ایک پریس نوٹ جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ لاپتہ جوان ان کے قبضہ میں ہیں ۔

اس بعد انہوں نے گزشتہ بدھ کو جوان کی ایک تصویر بھی جاری کی تھی ۔ جوان کی رہائی کیلئے سماجی کارکن سونی سوری نکسلیوں سے ملنے گئی تھیں ، لیکن انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 08, 2021 05:39 PM IST