ہوم » نیوز » No Category

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے درمیان کتے کے بھونکنے پر تنازع ، ایک نوجوان کا قتل

بنگلور: اتوار کو ایک طرف جہاں ملک بھر میں لوگ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی -20 میچ کا لطف اٹھا رہے تھے ، وہیں بنگلور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 28, 2016 12:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے درمیان کتے کے بھونکنے پر تنازع ، ایک نوجوان کا قتل
بنگلور: اتوار کو ایک طرف جہاں ملک بھر میں لوگ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی -20 میچ کا لطف اٹھا رہے تھے ، وہیں بنگلور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا ۔

بنگلور: اتوار کو ایک طرف جہاں ملک بھر میں لوگ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ٹی -20 میچ کا لطف اٹھا رہے تھے ، وہیں بنگلور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا ۔ میچ دیکھنے کے دوران دو لوگوں میں معمولی کہا سنی نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک خوفناک شکل اختیار کرلیا ، جس میں ایک نوجوان کو اپنی جان گنوانی پڑی۔

بنگلور کے جے سی نگر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب کچھ نوجوان بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے ، تبھی وہاں جان کینیڈی نام کا ایک شخص اپنے کتے کے ساتھ میچ دیکھنے پہنچ گیا۔ کچھ دیر تک تو سب کچھ ٹھیک تھا اور تمام ہندوستان کی جیت کے لئے دعا مانگ رہے تھے، لیکن تبھی میچ کے دوران جان کا کتا اچانک بھونکنے لگا اور میچ دیکھ رہے لوگوں کو اس سے خلل پڑنے اور انہوں نے جان کو کتے کو لے کر جانے کیلئے کہا ، لیکن جان نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور میچ دیکھتا رہا ، تبھی ایک نوجوان نے جان کو وہاں سے باہر نکال پھینکا۔

لیکن کچھ ہی دیر بعد جان اپنے ایک اور دوست کے ساتھ وہاں واپس آیا اور 20 سال کے اویناش پر حملہ کر دیا۔ جان نے بیئر کی ٹوٹی ہوئی بوتل سے اویناش پر وار کیا ، جس سے اس کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے جان کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

First published: Mar 28, 2016 12:36 PM IST