உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عبدالحق اردو یونیورسٹی کا 16اگست کو ہوگا افتتاح ، 18 سے شروع ہوگی تعلیم

    وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے 9 نومبر2015 کو اپنے دورہ کرنول کے موقع پر کرنول میں اردو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ڈاکٹر عبدالحق کے نام سے موسوم کر کے رکھا تھا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      کرنول : ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی کا افتتاح 16 اگست کو عمل میں آئے گا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر انچارچ ڈاکٹر وائس وائی نرسمہلو نے بتایا کہ اگست 16کو وزیر برائے تعلیم گنٹہ سرینواسلو کے ہاتھو ں یونیورسٹی کا افتتاح عمل میں آئے گا اور 18 اگست سے کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔ اس سال بی اے، بی کام، بی ایس سی، ایم اے انگلش، ایم اے اردو، انگریز ی اوراردو میڈیم میں چلائے جائیں گے۔
      خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے 9 نومبر2015 کو اپنے دورہ کرنول کے موقع پر کرنول میں اردو یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ڈاکٹر عبدالحق کے نام سے موسوم کر کے رکھا تھا۔ انہوں نے اس وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ تعلیمی سال 2016-17 سے اس یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ اپنے وعدے کو نبھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر عبدالحق اردو یونیورسٹی قائم کی اور عارضی طورپر کلاسز چلانے کےلئے عثمانیہ کالج کرنول کو منتخب کیا ۔ عثمانیہ کالج کرنول کی انتظامیہ نے حکومت کو یونیورسٹی کلاسز چلانے کےلئے منظوری دے دی ہے ، جس کے بعد عثمانیہ کالج برائے تعلیم کی عمارت میں یونیورسٹی کلاسز چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کلاسز میں بنیادی سہولیات کے تمام تر انتظامات کی شروعات کی گئی ہے ۔
      First published: