உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    TRP:۔ CNN-News18 بنا نمبر ون ، 15+ ایج گروپ میں ٹاپ پر بنائی جگہ

    TRP:۔ CNN-News18 بنا نمبر ون ، 15+ ایج گروپ میں ٹاپ پر بنائی جگہ

    TRP:۔ CNN-News18 بنا نمبر ون ، 15+ ایج گروپ میں ٹاپ پر بنائی جگہ

    CNN-News18, Media Group: ہندوستانی نیوز میڈیا دنیا میں سی این این نیوز 18 کا دبدبہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا ہے ۔ بی اے آر سی یعنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کاونسل کی جانب سے جاری تازہ ویوئرشپ رپورٹ کے مطابق ناظرین کی 15+ عمر کٹیگری میں سی این این ۔ نیوز 18 نے نمبر ایک کا تاج حاصل کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی نیوز میڈیا دنیا میں سی این این نیوز 18 کا دبدبہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا ہے ۔ بی اے آر سی یعنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کاونسل کی جانب سے جاری تازہ ویوئرشپ رپورٹ کے مطابق ناظرین کی 15+ عمر کٹیگری میں سی این این ۔ نیوز 18 نے نمبر ایک کا تاج حاصل کیا ہے ۔ پورے ملک میں اس کٹیگری کے سبھی ناظریں ، خواہ وہ دیہی ہوں یا شہری، ان میں سی این این ۔ نیوز18 کی حصہ داری 26.3 فیصد ہے ۔ بارک کے سال 2022 کے 14 ویں سے 17 ویں ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق ریپبلک ناظرین کے درمیان اپنا دبدبہ کھو چکا ہے اور ٹائمس ناو کے بعد فہرست میں تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔ 15+ کٹیگری میں ٹائمس ناو نے جہاں 25.6 فیصد کی ریلیٹیو حصہ داری درج کی ہے وہیں ریپبلک ٹی وی کی حصہ داری 25.40 ہے ۔ انڈیا ٹوڈے ٹی وی ۔۔۔ مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

      وہیں بہتر کنٹینٹ کے دم پر سی این این ۔ نیوز 18 کے ناظرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی برتری قائم ہے ، یہ بات پرائم ٹائم سیگمنٹ میں بھی صاف نظر آتی ہے ۔ بارک کی رپورٹ کے مطابق پیر سے جمعہ شام چھ بجے سے گیارہ بجے کے پرائم ٹائم سلاٹ میں سی این این ۔ نیوز 18 کا ویوئرشپ شیئر 40.2 فیصد ہے ۔ اس معاملہ میں دیگر چینل اس سے بہت پیچھے ہیں ۔ رپبلک کی حصہ داری 25 فیصدی تو ٹائمس ناو کی صرف 20.2 فیصد ہے ۔



      بارک کی ریٹنگ میں CNN-News18 کا ٹاپ پر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ناظرین کو شور شرابے سے زیادہ نیوز پسند ہے ۔ CNN-News18 کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ ور ہر پہلو سے تفصیلی کووریج نے نیوز براڈکاسٹنگ کے شعبے میں نئے معیار قائم کئے ہیں ۔ ملک کے سبھی علاقوں پر دھیان دینے ، وسیع مواد اور پروگرامنگ پر اضافہ توجہ کی وجہ سے چینل کے ناظرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ۔

      چینل کی اس حصولیابی پر سی این این ۔ نیوز 18 کے مینیجنگ ایڈیٹر زکا جیکب نے کہا کہ میں اپنے ناظرین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے سی این این ۔ نیوز18 کی پروگرامنگ اور جرنلزم میں اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ یہ ہمیشہ ایکسلینس معیار پر پورا اترے ۔ اس کیلئے آپ کو چیخنا نہ پڑے ۔ یہ ہماری نیوز اور پروگرامنگ میں بھی صاف نظر آتا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ سی این این ۔ نیوز 18 کو ملک کا سب سے نوجوان نیوز روم بننا ہے ۔ ہم ایک نئے اور نوجوان ہندوستان کا آئینہ ہیں، جو اپنی بت رکھنے میں ہچکچاتا نہیں ہے اور ابھی تو یہ صرف شروعات ہے ۔

      نیٹ ورک 18 گروپ کی بزنس نیوز سی ای او اسمرتی میہرا نے کہا کہ ہمارا فلسفہ بغیر کسی تعصب کے منطقی اور فکر انگیز انداز میں خبریں پیش کرنے کا ہے ۔ اپنے اسی نظریہ کی بدولت چینل نے نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: