உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلمی اسٹائل میں خفیہ کمرے میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، دیکھ کر پولیس بھی رہ گئی حیران

    فلمی اسٹائل میں خفیہ کمرے میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، دیکھ کر پولیس بھی رہ گئی حیران

    فلمی اسٹائل میں خفیہ کمرے میں چل رہے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، دیکھ کر پولیس بھی رہ گئی حیران

    Secret Room Sex Racket Busted : ایک پولیس افسر کے مطابق لاج کے مالک نے باتھ روم کے ایک حصے کو ایک خفیہ کمرے میں بدل دیا تھا ۔ ایک چھوٹے اسٹول کی مدد سے کوئی بھی اس چھوٹے کمرے میں جاسکتا ہے یا اس سے باہر نکل سکتا ہے ۔

    • Share this:
      چنئی : کوئمبٹور کی پولیس (Coimbatore Police) اس وقت حیران رہ گئی جب انہوں نے میٹوپلایم (Mettupalayam) کے پاس سرنیا لاج پر چھاپہ ماری کی کارروائی کی ۔ ایک اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بدھ کو رات میں لاج پر چھاپہ مارا تھا ۔ ایک فلم کی طرح ہی جہاں کسی تصویر کے پیچھے ایک خفیہ کمرہ (secret chamber) بنا ہوتا ہے ، انہیں ایک کمرے کے اندر شیشے کے پیچھے ایک چھوٹا کمرہ (small room behind a mirror) ملا ، جہاں سے ایک خاتون کو بچایا گیا ۔

      ایک پولیس افسر کے مطابق ہم نے سبھی کمروں کی تلاشی لی اور انہیں خالی پایا ۔ لیکن ایک کمرے کے اندر دو شیشے ایک دوسرے کے مخالف سمت میں لگے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاج کے مالک نے باتھ روم کے ایک حصے کو ایک خفیہ کمرے میں بدل دیا تھا ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک چھوٹے اسٹول کی مدد سے کوئی بھی اس چھوٹے کمرے میں جاسکتا ہے یا اس سے باہر نکل سکتا ہے ۔

      پولیس نے لاج میں سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں دو شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
      پولیس نے لاج میں سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں دو شخص کو گرفتار کیا ہے ۔


      پولیس نے لاج میں سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں دو شخص کو گرفتار کیا ہے اور بنگلورو کی ایک 22 سالہ لڑکی کو بچایا ہے ، جو ایسے ہی ایک خفیہ کمرے میں تھی ۔ پولیس نے کہا کہ کے مہندر نے لاج کو لیز پر لیا تھا اور آر گنیش کو ایک ملازم کے طور پر رکھا تھا ۔

      پولیس نے بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے ملزمین کے کاروبار میں بھاری گراوٹ آئی تھی کیونکہ زیادہ تر اوٹی آنے والے سیاح ہی گراہک ہوتے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: