உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ حکومت کا مختلف مسابقتی امتحانات اب اردو میں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو: فائل فوٹو، پی ٹی آئی

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو: فائل فوٹو، پی ٹی آئی

    حیدرآباد۔ تلنگانہ میں تلگو اور انگریزی میں منعقد کئے جانے والے مختلف مسابقتی امتحانات اب اردو میں بھی منعقد کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدرآباد۔ تلنگانہ میں تلگو اور انگریزی میں منعقد کئے جانے والے مختلف مسابقتی امتحانات اب اردو میں بھی منعقد کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے جس کے پیش نظر اہلیتی امتحان کے پرچہ سوالات کو اردو میں فراہم کرنے کا ہائیر ایجوکیشن کونسل نے فیصلہ کیا ہے۔


      ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کونسل نے درکارانتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اب تک مختلف کورسس میں داخلوں کے لئے ہونے والے امتحانات کے پرچہ سوالات کو تلگو اور انگریزی میں فراہم کیا جاتا تھا تاہم تعلیمی سال 2018-19سے پہلی مرتبہ آن لائن اہلیتی امتحانات کے پیش نظر آن لائن فراہم کئے جانے والے سوالات اردو میں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


      اس سلسلہ میں سیٹ کمیٹی کو بھی تفصیلات سے واقف کروا دیا گیا ہے۔ مادری زبان اردو والے طلبہ کے لئے یہ کافی مددگار ثابت ہوگا۔ پوسٹ گریجویشن کے مسابقتی امتحان میں اردو میں پرچہ سوالات دینے کا افسروں نے فیصلہ کیا ہے۔ انگریزی سے اردو زبان میں سوالات کے ترجمہ کے لئے مترجمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

      First published: