اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جگدیش شٹر اور وائی اے نارائن سوامی کے خلاف اے سی بی میں شکایت درج

    بنگلورو۔ کرناٹک اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر اور رکن اسمبلی وائی اے نارائن سوامی کے خلاف اراضی تحفظ کمیٹی کے صدر رمیش نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں شکایت درج کرائی ہے ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ کرناٹک اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر اور رکن اسمبلی وائی اے نارائن سوامی کے خلاف اراضی تحفظ کمیٹی کے صدر رمیش نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں شکایت درج کرائی ہے ـ  دونوں لیڈران پر رہائش گاہ کے لئے حاصل کی گئی اراضی پر کمرشیل کامپلیکس تعمیر کرکے عوامی جائیداد کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

      رمیش نے جگدیش شٹر پر الزام لگایا ہے کہ شٹر نے جی زمرہ میں بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی بی ڈی اے) سے اراضی حاصل کرکے اس جگہ پر کمرشیل کامپلیکس تعمیر کیا ہے ـ  بنگلورو میں رہائش اختیار کرنے کے لئے مکان نہ ہونے کی وجہ سے جگدیش شٹر نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کو مکتوب لکھا تھا جس کے پیش نظر  16 فروری 2001 میں مٹڈہلی کے قریب بی ڈی اے  نے سائٹ منظور کی تھی ـ شٹر نے مکان تعمیر کرنے کے

      بجائے کمرشیل کامپلیکس تعمیر کی ہے ـ

      اسی طرح الزام ہے کہ وائی نارائن سوامی نے بھی بنگلورو کی ایچ بی آر لے آؤٹ میں جی زمرہ کی سائٹ حاصل کی تھی ـ اس جگہ پر پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ہے ـ لہذا ان  دونوں لیڈران نے رہائش گاہ کے لئے حاصل کی گئی اراضی پر کمرشیل کامپلیکس تعمیر کرکے عوامی جائیداد کا غلط استعمال کیا ہے ـ

      First published: