உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ سبھا کے لیے ووٹوں کی خرید وفروخت کو لے کر کانگریس، بی جے پی آمنے سامنے

    بنگلورو۔  ریاست کرناٹک میں اس وقت بحث کا یہ موضوع تازہ ہے کہ راجیہ سبھا اور کونسل کے لئے ہونے والے انتخابات میں اسمبلی اراکین کو ووٹ ڈالنے کے لیے انکی خرید و فروخت ہورہی  ہے ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو۔  ریاست کرناٹک میں اس وقت بحث کا یہ موضوع تازہ ہے کہ راجیہ سبھا اور کونسل کے لئے ہونے والے انتخابات میں اسمبلی اراکین کو ووٹ ڈالنے کے لیے انکی خرید و فروخت ہورہی  ہے ـ اس معاملے میں جہاں   بی جے پی نے کانگریس پر انگلی اٹھائی ہے تو وہیں وزیر اعلی نے خود کی پارٹی کو اس معاملے میں پاک صاف بتایا ہے۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے رشوت طلب کرنے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان سریش کمار نے بتایا کہ سب سے پہلے سیاستدانوں سے متعلق عوام کے خیالات اچھے نہیں ہیں ـ دوسرے رشوت خوری کا  یہ معاملہ پیش آنے کے بعد سیاستدانوں کی قدر مزید گھٹی ہے ـ میسور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سریش کمار نے  کہا کہ اس واقعہ سے کوئی بھی سیاستداں خوش نہیں ہے ـ

      اس کو  بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لا دیا ہے ـ اس کے علاوہ شکایت بھی درج کی جا رہی ہے ـ جے ڈی ایس لیڈروں کو ٹارگٹ بنائے جانے کے متعلق لگائے گئے الزام پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ کون کسے ٹارگٹ بنا رہا ہے، یہ وقت ہی بتائے گا ـ

      دوسری جانب وزیراعلیٰ سدرامیا نے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئےایم ایل ایز کی ڈیل کے معاملہ کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کانگریس پارٹی کا کوئی کردارنہیں ہے ـ چک منگلور ضلع کے نرسمہاراجہ پور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے سے قبل وزیراعلیٰ سدرامیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس یڈیورپا کی طرف سے ہی آپریشن کنول کا سلسلہ شروع ہوا تھا ـ جس کے سبب اس معاملہ میں بی جے پی کا اہم کردارہوسکتا ہے ـ
      First published: