بنگلورو : کرناٹک کانگریس کے انچارج کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر پابندی نہیں لگائی جائے گی ۔ شمالی کرناٹک کے بیجاپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ساحلی علاقہ منگلور میں حال ہی میں قتل کی جو وارداتیں پیش آئی ہیں ، اس میں بجرنگ دل اور بی جے پی کارکنوں کا ہاتھ ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی لیڈران خود جرائمی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کرناٹک میں منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، مگران کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ امن میں خلل ڈالنے والے کسی بھی شخص کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ کرناٹک میں پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والی بی جے پی سب سے پہلے کریمنل پولیٹکس سے باہر آئے ـ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔