اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ششی تھرور نے ٹویٹ کی مرزا غالب کی غلط شاعری، جاوید اختر نے دی یہ صلاح

    ششی تھرور نے ٹویٹ کی مرزا غالب کی غلط شاعری، جاوید اختر نے دی یہ صلاح

    ششی تھرور نے ٹویٹ کی مرزا غالب کی غلط شاعری، جاوید اختر نے دی یہ صلاح

    ششی تھرور نے بھی اپنی غلطی مانتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا’’ جاوید اختر جی اور میرے دیگر دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے میری غلطی کا احساس کروایا۔

    • Share this:
      انٹرنیٹ کی ایک کہاوت ہے، کوئی چیز انٹرنیٹ پر ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ سچ ہے۔ کم سے کم انٹرنیٹ پر موجود اقتباسات کے لئے تو یہ بات درست ہے۔ بہت بار بہت سارے اقتباسات اور پیغامات عظیم لوگوں کے بتائے جاتے ہیں جبکہ سچائی یہ ہوتی ہے کہ وہ عام ذرائع سے آئے ہوتے ہیں۔ ہم اور آپ انہیں پڑھتے ہیں اور سچ مان لیتے ہیں۔

      ایسا ہی کچھ کیرالہ سے کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے ساتھ بھی ہو گیا جنہوں نے حال ہی میں ایک شاعری مرزا غالب کی بتا دی۔

      ششی تھرور نے غلط تاریخ پر مرزا غالب کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا۔

      اس بات کا احساس ہونے پر کہ آج مرزا غالب کا یوم پیدائش نہیں ہے، ششی تھرور نے اگلے ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں غلط جانکاری دی گئی۔ حالانکہ انہوں نے لکھا کہ لوگ شاعری کو محسوس کریں۔





      لیکن نغمہ نگار جاوید اختر نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جس نے بھی آپ کو یہ لائنیں دی ہیں اس پر پھر کبھی بھروسہ مت کرنا۔

      Shashi-03

      ششی تھرور کی غلطی کو درست کرانے کے بعد جاوید اختر نے کئی اور لوگوں کو بتایا کہ وہ جس شاعری کو مرزا غالب کی بتا کر پوسٹ کر رہے ہیں ، وہ ان کی شاعری ہے ہی نہیں۔

      بعد میں ششی تھرور نے بھی اپنی غلطی مانتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا’’ جاوید اختر جی اور میرے دیگر دوستوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے میری غلطی کا احساس کروایا۔ جس طرح سے ہر اچھا اقتباس ونسٹل چرچل سے جوڑ دیا جاتا ہے، اسی طرح لوگوں کو جو بھی شاعری زیادہ پسند آ جاتی ہے لوگ اس کا کریڈٹ مرزا غالب کو دے دیتے ہیں‘‘۔



      بتا دیں کہ مرزا غالب کا یوم پیدائش 27 دسمبر ہے۔
      First published: