اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ششی تھرور نے وزیراعظم مودی پردیا قابل اعتراض بیان، بی جے پی نے کہا "شیوبھکت راہل گاندھی ملک سے معافی مانگیں"۔

    کانگریس ممبرپارلیمنٹ: فائل فوٹو

    کانگریس ممبرپارلیمنٹ: فائل فوٹو

    تروننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو یہ باتیں بنگلور میں چل رہے لٹریچر فیسٹیول میں کہی۔ انہوں نے ایک صحافی کے حوالے سے آرایس ایس کے ایک لیڈر کے بیان کا ذکرکیا ہے۔

    • Share this:
      کانگریس لیڈرششی تھرورنے وزیراعظم نریندرمودی کو لے کر قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ پرلینے کے لئے ایسے لفظ کا استعمال کیاہے، جسے لکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔

      اپنی نئی کتاب "دی پیرڈاکسکل پرائم منسٹر"  کے بارے میں بات کرتے ہوئے تھرورنے کہا  "مودی کی موجودہ شبیہ ان کے ہم منصبوں کے لئے مایوسی کا موضوع بن گیا ہے۔ مودتیو، مودی پلس ہندتوا کے سبب وہ آرایس ایس سے بھی اوپرہوچکے ہیں۔ تھرور نے اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی کے لئے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا۔

      کانگریس لیڈرتھرورکے اس بیان پربی جے پی نے سخت ردعمل ظاہرکیا ہے اورکانگریس صدرراہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تروننت پورم سے ممبرپارلیمنٹ ششی تھرور نے اتوار کو یہ باتیں بنگلور میں چل رہے لٹریچر فیسٹیول میں کہی۔ انہوں نے ایک صحافی کے حوالے سے آرایس ایس کے ایک لیڈر کے بیان کا ذکرکیا ہے۔

      تھرور نے سی بی آئی رشوت معاملے کے لئے بھی مودی حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں وزارت اوراختیارات یافتہ افسروں کو بھی اپنے فیصلے پر پی ایم او سے اتفاق رائے کا انتظارکرنا پڑا ہے، جوکہ بہت ہی بدقسمتی والی بات ہے۔  





      کانگریس ممبرپارلیمنٹ کے اس تبصرہ پربی جے پی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ وزیرقانون روی شنکرپرساد نے کہا "کانگریس ہندو دیوی - دیوتاوں کی توہین کررہی ہے، جسے کسی قیمت پربرداشت نہیں کیا جائے گا۔ راہل گاندھی خود کو شیوبھکت کہتے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ اپنی پارٹی کے ایک لیڈر کی اس نازیبا تبصرہ سے وہ متفق ہیں یا نہیں۔ تھرورکے بیان کے لئے شیو بھکت راہل گاندھی برائے مہربانی وزیراعظم مودی اورملک سے معافی مانگیں"۔

      روی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ کانگریس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کہ وہ بنیادی سطح پرحد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الیکشن آنے پروزیراعظم مودی پرنازیبا الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے، لیکن عوام یہ سب دیکھ رہی ہے اورسابقہ کی طرح وزیراعظم پروہ جتنے حملے کریں گے، وزیراعظم اتنے ہی مضبوط ہوکرابھریں گے۔  





      یہ بھی پڑھیں:     کوئی بھی اچھا ہندومتنازعہ زمین پررام مندرکی تعمیرنہیں چاہے گا: ششی تھرور

      یہ بھی پڑھیں:   ماب لنچنگ پر بولے تھرور- ملک میں آج مسلمانوں سے بہتر ہے گائے ہونا

      یہ بھی پڑھیں:            ششی تھرور نے کہا: 2019 میں بی جے پی لوٹی تو"ہندو پاکستان" بن جائے گا ہندوستان
      First published: