ہوم » نیوز » No Category

کرناٹک : کانگریس کا 2018 اسمبلی انتخابات کی تشہیر پرایک ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

ایک طرف جہاں کرناٹک حکومت کی متعدد اہم اسکیمیں پیسوں کی کمی کی وجہ سے یا تو شروع نہیں ہوپائی ہیں ، یا آدھی ادھوری ہیں۔ وہیں دوسری طرف حکمراں پارٹی کانگریس پارٹی نے اپنے آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظرایک ہزار کروڑ روپیہ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 09, 2016 05:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرناٹک : کانگریس کا 2018 اسمبلی انتخابات کی تشہیر پرایک ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ
ایک طرف جہاں کرناٹک حکومت کی متعدد اہم اسکیمیں پیسوں کی کمی کی وجہ سے یا تو شروع نہیں ہوپائی ہیں ، یا آدھی ادھوری ہیں۔ وہیں دوسری طرف حکمراں پارٹی کانگریس پارٹی نے اپنے آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظرایک ہزار کروڑ روپیہ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلورو : ایک طرف جہاں کرناٹک حکومت کی متعدد اہم اسکیمیں پیسوں کی کمی کی وجہ سے یا تو شروع نہیں ہوپائی ہیں ، یا آدھی ادھوری ہیں۔ وہیں دوسری طرف حکمراں پارٹی کانگریس پارٹی نے اپنے آئندہ اسمبلی الیکشن کے پیش نظرایک ہزار کروڑ روپیہ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنی بڑی رقم تشہیر پر خرچ کرنے کا منصوبہ جب کانگریس نے کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ میں بنایا ، تو اس کو سن کر مخالف پارٹیوں کے کان بھی کھڑے ہو گئے ہیںاور وہ اب ا س کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہیں ۔

سال 2018 کےاسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کو مضبوط بنانے، تین سالوں کی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور بورڈ و کارپوریشن کے صدر کے انتخاب کے متعلق تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے بنگلورو میں کانگریس کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ـ ریاستی کانگریس کے انچارج دگ وجے سنگھ کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ سدا رمیا، شانتارام نائک، ویرپا موئیلی ، دھرم سنگھ، رکن پارلیمان منی اپّا، کے پی سی سی صدر پرمیشور، کے پی سی سی کارگزار صدر دنیش گنڈوراؤ، ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار، کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے، سابق وزیر کے جے جارج اور رکن کونسل رضوان ارشد وغیرہ نے شرکت کی ۔ ـ

میٹنگ میں اگلےاسمبلی انتخابات میں پارٹی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کانگریس کوآرڈ نیشن کمیٹی کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے اب تک جو ترقیاتی منصوبے جاری کئے ہیں ، اس کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس تشہیری مہم پر ایک ہزار کروڑ روپے خرچ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں کاویری آبی تنازع کو حل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ـ

First published: Sep 09, 2016 05:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading