உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس نے جاری کیا بی جے پی امیدوار کا اسٹنگ ویڈیو، الیکشن کمیشن کی نشرکرنے پر پابندی

     کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے آخری روز کانگریس نے بی جے پی امیدوار اور ریڈی برادران کے قریبی شری راملو کا اسٹنگ ویڈیو جاری کرکے ہلچل پیدا کردی۔ حالانکہ الیکشن کمیشن نے اسے ٹی وی چینلوں پر نشر کرنے پر پابندی عدائد کردی ہے۔

    • Share this:
      میسور: کرناٹک میں انتخابی تشہیر کے آخری روز کانگریس نے بی جے پی امیدوار اور ریڈی برادران کے قریبی شری راملو کا اسٹنگ ویڈیو جاری کرکے ہلچل پیدا کردی۔ اس مبینہ ویڈیو میں بی شری راملو سپریم کورٹ کے سابق جج کے بیٹے کو رشوت دینے کی کوشش کرتے نظرآرہے ہیں تاکہ ریڈی برادران سے جڑے ناجائز کانکنی معاملے میں ان کے حق میں فیصلہ آئے۔

      حالانکہ ریاست کے الیکشن افسران نے ٹی وی چینلوں کو احکامات دیئے ہیں کہ اس ویڈیو کو نشر نہ کیاجائے۔ سی ای او آفس کے ایک افسر نے کہا کہ اس ویڈیو کے متعلق ایک رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے اور نیوز چینلوں کو اسے نشر نہ کرنے کا احکامات دیئے گئے ہیں۔

      اس ویڈیو کلپ کو کرناٹک کے وزیرداخلہ رامالنگا ریڈی نے جمعرات شام کو ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ اس ویڈیو میں سپریم کورٹ کے جس جج کے بیٹے کو رشوت دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اس جج نے اپنے ریٹائر ہونے سے ایک دن قبل ریڈی برادران کی کانکنی کمپنی سے منسلک معاملوں میں فیصلہ دیا تھا۔

      کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر دنیش گنڈو راو نے ٹوئٹ کیا کہ رشوت کی ڈیل کیسے ہوئی، اسے ثابت کرنے کے لئے کئی ویڈیو ریلیز  کئے گئے ہیں۔

      حالانکہ بی جے پی نے اس اسٹنگ آپریشن کلپ کو فرضی بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کانگریس پارٹی کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اپنی پریس کانفرس میں کہا کہ ایسے فرضی اسٹنگ ویڈیو پر بھروسہ نہ کریں۔

      شری راملو کو داغی کانکنی کاروباری اور اوبلاپورم مائننگ کمپنی او ایم سی کے مالک جناردن ریڈی کا قریبی مانا جاتا ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن میں شری  راملو دو سیٹوں مولاکل مرو اور بدامی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بدامی میں ان کا مقابلہ وزیراعلیٰ سدارمیا سے ہے۔ یہاں 12 مئی کو الیکشن ہونا ہے۔

      کرناٹک الیکشن میں بی جے پی نے دو ریڈی برادران جی سومیشور ریڈی اور جی کروناکر ریڈی کے ساتھ ساتھ ریڈی کیمپ کے 8 لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ اسے لے کر کانگریس مسلسل وزیراعظم مودی اور بی جے پی کی تنقید کررہی ہے۔

      First published: