ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کووڈ۔ 19: لاک ڈاون غیر آئینی، مجھے نہیں پتہ ریاستی حکومتیں کیوں خاموش ہیں۔ اویسی

اویسی نے کہا ’ یہ وفاقیت کے خلاف ہے۔ یہ ریاستوں کا موضوع ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ ریاستی حکومتیں کیوں خاموش ہیں‘۔

  • Share this:
کووڈ۔ 19: لاک ڈاون غیر آئینی، مجھے نہیں پتہ ریاستی حکومتیں کیوں خاموش ہیں۔ اویسی
اسد الدین اویسی کی فائل فوٹو

حیدرآباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر  (AIMIM Chief) اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi)  نے ملک میں کووڈ۔ 19 (Covid-19) سے نمٹنے کے لئے چل رہے لاک ڈاون (Lockdown) کو ’ غیر آئینی‘ (Unconstitutional) قرار دیا ہے اور مانگ کی ہے کہ این ڈی اے حکومت بحران میں مبتلا مہاجر مزدوروں کو راحت دینے کے لئے قدم اٹھائے۔


اویسی نے پیر کی رات ایک آن لائن عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ یہ لاک ڈاون غیر آئینی ہے۔ حکومت ہند نینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون ، وبا قانون کے تحت پورے ملک کو لاک ڈاون میں نہیں رکھ سکتی۔ اویسی نے کہا ’ یہ وفاقیت کے خلاف ہے۔ یہ ریاستوں کا موضوع ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ ریاستی حکومتیں کیوں خاموش ہیں‘۔


مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سولہ مہاجر مزدوروں کی ٹرین سے کچلنے سے موت کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے دعویٰ کیا کہ لاک ڈاون بغیر منصوبہ کے نافذ کیا گیا اور مہاجر مزدور پریشانی میں ہیں۔


مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر نے سماجی دوری بنا کر رکھنے کی ضرورت کی نشاندہی کی اور مہاراشٹر کے مالیگاوں کے لوگوں سے دوری بنا کر رہنے اور نظم وضبط پر عمل کرنے کی اپیل کی جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔



بتا دیں کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے کل 70,756 معاملے ہو گئے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق، اب تک 2293 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں، کل 46,008 فعال کیس ہیں۔
First published: May 13, 2020 08:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading