کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون ہمارا ہتھیار ، حکومت اس کو آگے بڑھائے : تلنگانہ وزیر اعلی
تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون ہمارا واحد ہتھیار ہے ، ہم برطانیہ سے اوپر نہیں ہیں ۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاون کو اور آگے بڑھا دیا جائے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 06, 2020 10:11 PM IST

تلنگانہ : شہید لانس نائیک فیروز خان کے اہل خانہ سے کئے وعدہ کو کے سی آر نے اب تک نہیں کیا پورا ، اب اٹھ رہا یہ بڑا سوال
ملک میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اب تک 4281 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں ۔ 111 لوگوں کی موت اس کی وجہ سے ہوچکی ہے ۔ مرکز کی مودی حکومت نے اس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں 25 مارچ سے 21 دنوں کا لاک ڈاون کر رکھا ہے ۔ اس درمیان اب تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے اس لاک ڈاون کی حمایت کی ہے ۔ ساتھ ہی حکومت سے اس کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندراشیکھرراؤ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا مطالبہ کیاہے۔ کے سی آر نے اس سلسلہ میں وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی ہے۔ ٗ
I am for the lockdown even after 15th April,
Appealing PM to extend the Lockdown: KCR@narendramodi | @PMOIndia | @TelanganaCMO @KTRTRS pic.twitter.com/dtsA9DOXaZ
— News18 اردو (@News18Urdu) April 6, 2020
وزیر اعلی نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون ہمارا واحد ہتھیار ہے ، ہم برطانیہ سے اوپر نہیں ہیں ۔ میں مرکزی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاون کو اور آگے بڑھا دیا جائے ۔

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ میں لاک ڈاون کی حمایت کرتا ہوں ، اس کو 15 اپریل سے اور آگے بڑھا دینا چاہئے ۔ ہم معیشت کو ہوئے نقصان کی بھرپائی تو کرسکتے ہیں ، لیکن زندگیاں واپس نہیں لا سکتے ہیں ۔