ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ، قومی سطح پر چوتھے مقام پر پہنچا

بدھ ، جمعرات اور جمعہ صرف تین دنوں میں کرناٹک میں دس ہزار سے زائد معاملات درج ہوئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی کرناٹک قومی سطح پر ٹاپ فائیو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے۔

  • Share this:
کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ، قومی سطح پر چوتھے مقام پر پہنچا
کرناٹک میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ، قومی سطح پر چوتھے مقام پر پہنچا

کرناٹک میں کورونا کی رفتار توقع سے زیادہ تیز نظر آ رہی ہے ۔ بدھ ، جمعرات اور جمعہ صرف تین دنوں میں کرناٹک میں دس ہزار سے زائد معاملات درج ہوئے ہیں ۔ جس کے ساتھ ہی کرناٹک قومی سطح پر ٹاپ فائیو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں گجرات کو کرناٹک نے گزشتہ تین دنوں میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قومی سطح پر کرناٹک چوتھے مقام پر اور گجرات پانچویں مقام پر ہے۔ آنے والے دنوں میں کرناٹک میں کیسوں میں مزید تیزی سے اضافے کا امکان ہے ۔


کرناٹک میں ابھی فی الحال فی دس لاکھ افراد یعنی فی ملین صرف 14445 افراد کا ہی ٹسٹ کیا جارہا ہے ، جوکہ پورے ملک کی انتیس ریاستوں اور سات مرکز کپ زیر انتظام علاقوں میں سب سے کم ٹسٹنگ ریٹ ہے ۔ اب تک کرناٹک میں صرف نو لاکھ پچاس ہزار افراد کا ہی ٹسٹ کیا گیا ہے ، جبکہ کئی ایک ریاستیں اب تک پندرہ لاکھ سے زائد ٹسٹ کر چکی ہیں ۔ اس ٹیلی کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت روزانہ ٹسٹ کرنے کی رفتار کو بھی بڑھا رہی ہے ۔ جولائی کے اختتام تک کرناٹک میں روزانہ کم از کم تیس ہزار ٹسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ اس کے تحت گزشتہ بدھ کو 24500 ٹسٹ کئے گئے تھے ، جس میں پہلی مرتبہ تین ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ۔ وہیں جمعرات کو 23451 ٹسٹ کئے گئے تھے، جس میں یہ تعداد مزید بڑھ گئی ۔ پہلی مرتبہ چارہزار سے زائد پازیٹیو معاملات سامنے آئے اور جمعہ کو 24700 ٹسٹ کئے گئے ، جس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں ۔


ظاہر سی بات ہے کہ ٹسٹوں کی رفتار کو اگر سے بڑھایا جائے گا ، تو پازیٹیو کیسوں کی تعداد میں بھی زبردست اچھال آئے گا ۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کرناٹک میں روزانہ تین ہزار سے پانچ ہزار سے درمیان کیسز سامنے آئیں گے ۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں فی ملین 837.64 کیسز پازیٹیو درج ہو رہے ہیں ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسوں کا فیصد 60.24 ہے ۔ وہیں بات اگر صحتیابی کی کی جائے تو اس کا فیصد 37.66 ہے ۔ اموات کے فیصد میں کرناٹک میں گزشتہ تین دنوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے ۔ تین دن قبل تک کرناٹک میں اموات کا فیصد دو سے بھی کم تھا ، لیکن اب یہ تجاوز کرکے 2.9 فیصد ہو گیا ہے ۔


گزشتہ بیس دنوں میں کرناٹک میں کورونا کی رفتار میں زبردست تیزی آئی ہے ۔ ستائیس جون کو پہلی مرتبہ ایک دن کا اعداد و شمار نو سو کے پار پہنچا تھا ، پھر اس کے بعد کورونا بے لگام ہو گیا ۔ بنگلورو سب سے زیادہ متاثرہ شہروں ہے ۔ جہاں میں بیس ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز ہیں ۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا ہے ، اس کے باوجود کیسوں میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2020 08:52 PM IST