Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

    کرناٹک کے رائچور اور سندھنور شہروں میں ایک ہفتہ کا مکمل لاک ڈاون نافذ

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے عوامی نمائندوں اورچیمبر آف کامرس کے ذمہ داروں سے بات چیت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    کرناٹک کے رائچور اور سندھنور شہروں میں ایک ہفتہ کا مکمل لاک ڈاون نافذ
    کرناٹک کے رائچور اور سندھنور شہروں میں ایک ہفتہ کا مکمل لاک ڈاون نافذ

    کرناٹک کے رائچور شہر اور ضلع کے سندھنور ٹاون میں 15جولائی سے ایک ہفتہ تک کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ رائچور ضلع ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ لاک ڈاون کی جانکاری دی ۔ انہوں اس موقع پربتایا کہ لاک ڈاون کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ یدی یورپا ، نائب وزیر اعلیٰ لکشمن ساودی اوردیگر عہدیداروں سے بات چیت کی گئی ہے اور ضلع میں کورونا وبا کی صورتحال سے واقف کرایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے عوامی نمائندوں اورچیمبر آف کامرس کے ذمہ داروں سے بات چیت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔


    انہوں نے کہاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکنا اسی وقت ممکن ہے ، جب لاک ڈاؤن کو پوری طرح سختی کے ساتھ لاگو کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اس سلسلے میں بھرپورتعاون کرنا ہوگا اور لاک ڈاؤن کے احکامات کی پوری طرح پابندی کرنی ہوگی ۔ رائچور اور سندھنور شہروں میں 15جولائی سے لاک ڈاون کے اعلان کے پیش نظر ضلع وقف افسر عمیر احمد نے گھروں پر ہی نماز اور دیگر عبادتیں اداکرنے کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے۔


    عمیر احمد نے کہا کہ دونوں شہروں میں کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف افسر نے بتایا کہ سوشل ڈسٹنس سے ہی کوڈ  19 پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے لاک ڈاون کے تحت احکامات کی بابندی کرنے اور ضلع انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لا ک ڈاون 22 جولائی تک جاری رہے گا ۔

    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Jul 15, 2020 07:35 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading