ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

انتہائی شرمناک! کورونا پازیٹیو لڑکی کی ایمبولینس ڈرائیور نے کی آبروریزی ، پھر پہنچایا اسپتال ، مچا ہنگامہ

کووڈ سینٹر لے جارہے ایمبولینس ڈرائیور نے 19 سال کی ایک کورونا متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد ڈرائیور نے لڑکی کو کورونا سینٹر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک! کورونا پازیٹیو لڑکی کی ایمبولینس ڈرائیور نے کی آبروریزی ، پھر پہنچایا اسپتال ، مچا ہنگامہ
انتہائی شرمناک! کورونا پازیٹیو لڑکی کی ایمبولینس ڈرائیور نے کی آبروریزی ، پھر پہنچایا اسپتال ، مچا ہنگامہ

کیرالہ کے پٹنمٹٹا میں کورونا وائرس وبا کے دوران ایک شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں کووڈ سینٹر لے جارہے ایمبولینس ڈرائیور نے 19 سال کی ایک کورونا متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد ڈرائیور نے لڑکی کو کورونا سینٹر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق پٹنمٹٹا کی رہنے والی ایک لڑکی کو کورونا وائرس ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے ایمبولینس بلائی اور لڑکی کو اسپتال لے جانے کیلئے کہا ۔ لڑکی نے بتایا کہ ایمبولینس میں پہلے سے ہی ایک مریض موجود تھا ۔ اس کے بعد ایمبولینس کے ڈرائیور نے مریض کو پہلے ہی اتار دیا اور اس کے بعد گاڑی کو ایک سنسنان جگہ لے گیا ۔ لڑکی نے بتایا کہ ڈرائیور نے وہاں پر اس کی آبروریزی کی اور پھر اس کو کووڈ کیئر سینٹر میں چھوڑ دیا ۔


 کووڈ سینٹر لے جارہے ایمبولینس ڈرائیور نے 19 سال کی ایک کورونا متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔
کووڈ سینٹر لے جارہے ایمبولینس ڈرائیور نے 19 سال کی ایک کورونا متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کی ۔


کووڈ سینٹر پہنچنے کے بعد لڑکی نے وہاں ڈٓاکٹروں کو اپنی آب بیتی سنائی ۔ جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتادیں کہ کیرالہ میں اس وقت کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ کیرالہ میں اب تک 84 ہزار 759 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، جن میں سے 21 ہزار 867 ایکٹیو کیسز ہیں ۔ کیرالہ میں کورونا سے اب تک 337 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 07, 2020 04:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading