உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی پی آئی کا تلنگانہ حکومت اور مرکز پر انتخابی وعدہ سے انحراف کرنے کا الزام

    حیدر آباد : سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ تلنگانہ کی ریاستی حکومت اور مرکز نے انتخابی وعدوں کو فراموش کردئے ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      حیدر آباد : سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ تلنگانہ کی ریاستی حکومت اور مرکز نے انتخابی وعدوں کو فراموش کردئے ہیں۔

      نظام آباد شہر میں روڈ ویز ڈپارٹمنٹ کے گیسٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے ریاستی سرکار کے طریقۂ حکمرانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی کی سنگین صورت حال کے چلتے کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ تاہم حکومت ان میں اعتماد پیدا کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا مناسب قدم نہیں اٹھارہی ہے۔

      ریڈی نے مزید کہا کہ ابھی تک ڈبل بیڈروم کی اسکیم واضح نہیں ہوسکی ہے ۔ روزگار اور ملازمتوں کے مستقل ہونے کی لوگوں کو امید تھی ، لیکن مختلف شعبوں میں لوگ مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ ہر دن نیا وعدہ کرکے ٹال مٹول کیا جارہا ہے۔ دیگر وعدوں کا بھی یہی حال ہے ۔صرف ٹی آر ایس لیڈروں کو فائدہ ہوا۔ سی پی آئی کےریاستی سکریٹری کی جانب سے حکومت کے خلاف مہم چلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

      First published: