سبریمالا مندرکو لے کرسیاسی تنازعہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں ہردن لیڈروں کے حملے اورایک دوسرے پرلگنے الے الزام اورجوابی الزام میں مزید تیزی آرہی ہے۔ سی پی ایم پولت بیورو کے رکن ایس رام چندرن پلئی نے بدھ کو آرایس ایس پر سنگین الزام عائد کیا۔
سی پی ایم لیڈر نے کہا "آرایس ایس طالبان اورخالصتان جیسا برتاو کررہا ہے۔ وہ سبریمالا میں پریشانی کھڑی کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟ انہیں سب کچھ پرامن طریقے سے ہونے دینا چاہئے، وہ ایسا نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
رام چندرن پلئی کے اس بیان پرسیاست گرما گئی ہے۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے سی پی ایم لیڈر کے اس بیان پرپلٹ وار کرتے ہوئے ان کے الزام کو ذہنی دیوالیہ پن بتایا۔ راجناتھ نے کہا "ملک کی اتحاد اورسالمیت کے لئے کام کرنے والی آرایس ایس جیسی تنظیم پرایسا الزام لگانا ذہنی دیوالیہ پن نہیں تو کیا ہے"؟
وہیں آرایس ایس نے اس بیان کو ملک کی توہین قرار دیا ہے۔ آرایس ایس مفکروراگ پاچپور نے کہا کہ آرایس ایس پرامن ہے، تشدد میں یقین نہ کرنے والا اورملک کے تئیں وفادار تنظیم ہے۔ رام چندرن پلئی نے آرایس ایس کے لئے جوبیان دیا ہے، وہ ملک کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے منگل کوکیرلا کے وزیراعلیٰ پنرائی وجین پرزبردست تنقید کی تھی۔ امت شاہ نے کہا کہ سبریمالا کے عقیدتمندوں کے ساتھ 'گلاگ قیدیوں' کی طرح برتاو کیا جارہا ہے۔ بی جے پی صدرنے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عقیدت مندوں کو کوڑے کے ڈھیراورخنزیروں کے رہنے کی جگہ پررات بتانے کے لئے مجبورکیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رام مندر کے لئے آواز بلند کرے گا آر ایس ایس ۔ وی ایچ پی ، 9 دسمبر کو بلائی میگا ریلی یہ بھی پڑھیں: رام مندر کی تعمیر کے لئے بننا چاہئے قانون: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔