உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر نے بیوی پر بنایا اسقاط حمل کا دباؤ ، انکار کرنے پر باپ نے کردیا 3 ماہ کی بیٹی کا قتل

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شوہر نےبیوی سے حمل ساقط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاہم وہ نہیں مانی۔ تین ماہ قبل خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اتوار کی شام شیوا نے اپنی تین ما ہ کی بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔

    • Share this:
      تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں ظالم باپ نے تین مہینے کی بیٹی کا قتل کردیا۔ چوٹ اوپل منڈل ایلم باوی کے رہنے والے شیوا کی شادی قریب ڈیڑھ سال پہلے اکشرا نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔
      اس دوران خاتون حاملہ ہو گئی. شوہر نے اس پر حمل ساقط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تاہم وہ نہیں مانی۔ تین ماہ قبل خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ اتوار کی شام شیوا نے اپنی تین ماہ کی  بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔ اکشرا کام میں مصروف تھی، بچی کی رونے کی آواز سن کر اکشرا وہاں پہنچی تب تک لڑکی بے ہوش ہو چکی تھی اور لڑکی کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں کل اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ظالم باپ کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

      کالج کی طالبہ سے کی لو میرج ، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر کیا ریپ
      First published: