ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شخص نے سات لڑکیوں سے کی شادی، چھ کے ساتھ بنائے جنسی تعلقات: گرفتار

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کو بھی دوسری لڑکیوں سے ہوئی شادی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ساتھ ہی اس نے مزید 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بھی بنائے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 16, 2019 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شخص نے سات لڑکیوں سے کی شادی، چھ کے ساتھ بنائے جنسی تعلقات: گرفتار
راجیش پرتھوی: فائل فوٹو

پولیس نے چنئی میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے 7 لڑکیوں سے شادی کی تھی اور مزید 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بنائے تھے۔42 سالہ راجیش پرتھوی نے چنئی میں ایک ٹیلی مارکیٹنگ کمپنی قائم کی۔ اس میں کام کرنے کیلئے اس نے 22لڑکیوں کی تقرری کی تاہم اس نے کمپنی کی سات لڑکیوں سے شادی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں میں سے کسی ایک کو بھی دوسری لڑکیوں سے ہوئی شادی کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ساتھ ہی اس نے مزید 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات بھی بنائے تھے۔ بالآخر پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔ اس نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔ اس نے پولیس عہدیدار کے لباس میں تصویر بھی کھنچوائی اور یہ ثاثر دینے کی کوشش کی کہ انکاونٹر کے ماہر ہونے اور دو انکاؤنٹر کرنے پراس کو معطل کردیا گیا۔

اس نے یہ کمپنی 2017 میں قائم کی تھی اور تب ہی سے وہ لڑکیوں کی تقرری کرتے ہوئے یہ کام کررہا تھا۔ اسی دوران ایک لڑکی کے اغوا کی اس کے والدین کی جانب سے کی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔

First published: Sep 16, 2019 03:38 PM IST