حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں ایک بار پھر نوٹ بندی کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کیونکہ شہر کے کئی اے ٹی ایم سنٹرس میں نوٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اے ٹی ایم سنٹرز پرنوکیش یا آوٹ آف سروس کے بورڈس نظر آرہے ہیں۔ یہ صورت حال کسی ایک مقام کی نہیں بلکہ پورے شہر کی ہے۔ خاص طور پر بینکوں کے احاطے میں موجود اے ٹی ایم مشینوں کا بھی یہی حال ہے۔
بعض اے ٹی ایم مشینوں میں صرف دو ہزارروپے کے نوٹ ہیں۔ ان حالات کے سبب شہری کافی پریشان ہیں۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد وہ جس طرح رقم کے لئے اے ٹی ایم سنٹرس کے چکر لگایا کرتا تھا ،انھیں آج وہ دن یاد آ گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے سبب کئی دنوں سے شہری شدید طورپر پریشان کن حالات کا سامنا کررہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔