உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جواد طوفان کیلئے کیا ہے آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کی تیاریاں: جانیں یہاں

    Youtube Video

    Cyclone Jawad updates : یہ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے گزرنے والی ٹرینیں ہیں۔ ان میں سے 54 ٹرینیں اپ میں جبکہ 53 ٹرینیں ڈاؤن میں منسوخ کی گئی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. جواد سائیکلون (Jawad Cyclone)  کے پیش نظر اڈیشہ (Odisha) اور آندھرا پردیش (Andhra Pradesh)  میں ریسکیو آپریشن کے انتظامات سخت رکھے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس  (NDRF)  نے اپنی 64 ٹیموں کو تیار رکھا ہے۔ جواد گردابی واتی طوفان کی وجہ سے اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں 4 دسمبر کو مجوزہ UGC-NET امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب یہ امتحانات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے نے اپنی 107 ٹرینیں رد کر دی ہیں۔ یہ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے گزرنے والی ٹرینیں ہیں۔ ان میں سے 54 ٹرینیں اپ میں جبکہ 53 ٹرینیں ڈاؤن میں منسوخ کی گئی ہیں۔
      اوڈیشہ حکومت نے ریاست کے 30 میں سے 19 اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ گجپتی، گنجم، پوری، جگت سنگھ پور، کٹک، کیندرپارا اضلاع کے ڈی ایم کو لوگوں کو خطرناک مقامات سے نکال کر محفوظ مقامات پر لے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
      80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں۔
      میڈیا رپورٹ کے مطابق، اوڈیشہ کے خصوصی ریلیف کمشنر پی کے جینا نے بتایا ہے کہ  محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، جواد طوفان (Jawad Cyclone)  اتوار کو پورے ساحل پر دستک دے سکتا ہے۔ اس دوران 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

      این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات
      این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اتل کروال (Atul Karwal)   نے بتایا کہ 46 ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں، جب کہ 18 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم تقریباً 30 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ این ڈی آر ایف کی کل 46 ٹیمیں اڑیسہ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش بھیجی گئی ہیں۔ #IDS الرٹ پر ہے اگر کسی بھی ٹیم کو ایئر لفٹ کرنے کی صورت حال پیدا ہوتی ہے۔ 18 دیگر ٹیمیں اسٹینڈ بائی پر ہیں۔

      آندھرا میں الرٹ
      طوفان کے پیش نظر آندھرا حکومت نے تین شمالی ساحلی اضلاع کے حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہی گیروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 3 سے 5 دسمبر کے درمیان مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں نہ جائیں۔ سریکاکولم، وجے نگرم اور وشاکھاپٹنم اضلاع میں آج کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

      امتحان بھی ری شیڈول
      جواد طوفان کی وجہ سے اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں 4 دسمبر کو مجوزہ UGC-NET امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ امتحانات 5 دسمبر کو ہوں گے۔ امتحانات سے متعلق معلومات جلد اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔ کابینی سکریٹری راجیو گوبا نے جمعہ کو طوفان سے نمٹنے کی تمام تیاریوں کا جائزہ لیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: