உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     چکرورتی Cyclone Yaas سے نمٹنے کیلئے فوج کی تیاری پوری، جہاز اور غوطہ خوروں کی ٹیم تعینات

     گردابی طوفان ’یاس‘  (Cyclone Yaas) شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    گردابی طوفان ’یاس‘ (Cyclone Yaas) شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    گردابی طوفان ’یاس‘ (Cyclone Yaas) شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: گردابی طوفان ’یاس‘  (Cyclone Yaas) شمال- شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئےاگلے 12 گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے منگل روزیہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ گردابی طوفان شمال مغرب کی طرف بڑھے گا اور پھر تیزرفتارسے بدھ کی صبح شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے نزدیک شمال خلیج بنگال میں پہنچے گا۔ اسی دن تقریباََ دوپہر کو خطرناک گردابی طوفان کی شکل میں پارا دیپ اور سمندری جزائر کے درمیان شمال اڈیشہ -مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبور کرنے کا امکان ہے ۔
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز اڈیشہ ، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی اور انڈومان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر سے سبھی کووڈ 19 کے تمام اسپتالوں ، لیبارٹریوں ، ویکسین کولڈ چینز اور دیگرطبی مراکز میں پاور بیک اپ کے مناسب انتظامات کر کے طوفان سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کرنے کی ہدایت دی۔

      بحریہ نے کولکاتہ کے ڈپو سنٹر میں 500 افراد کے لئے امدادی امدادی سامان تیار کیا ہے۔ بحریہ کے 4 جہاز امدادی سامان  کے ساتھ تیار ہے جس میں میڈیکل ٹیم اور اضافی غوطہ خوروں کی ٹیم بھی اس چکروتی طوفان پر مستقل نگرانی کر رہی ہے۔ جہازوں پر موجود  بحریہ فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے دور سے نظر رکھنے والے طیارے کو وشاکھاپٹنم میں استٹینڈ بائے رکھا گیا ہے جسے طوفان کے بعد ہوئے نقصان اورطراحت و  امدادی کام میں لگا یا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: