ہوم » نیوز » وطن نامہ

اڈیشہ میں ٹکرایا یاس طوفان، کئی ریاستوں میں الرٹ جاری

اڈیشہ میں ٹکرایا یاس طوفان، طوفان یاس، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں مچا سکتا ہے تباہی۔ کئی ریاستوں میں الرٹ جاری

  • Share this:

اڈیشہ میں ٹکرایا یاس طوفان، طوفان یاس، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں مچا سکتا ہے تباہی۔ کئی ریاستوں میں الرٹ جاری ہے۔ لیج بنگا ل میں برپا ’’یاس طوفان‘‘ اڈیشہ کے بالاسورسے ساحل سے صبح 9.15بجے ٹکرانا شروع کردیا ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی جنہوں نے پوری رات ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم میں بیٹھ کر مورچہ سنبھال رہی ہیںنے کہا کہ مشرقی مدنی پورمیں صورت حال بہت ہی خراب ہے۔بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔


ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ ہم مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بہت سارے علاقے سیلاب کے پانیوں میں غرق ہورہے ہیں۔ جو پانی میں آپ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے۔ کم سے کم 30ہزار مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔حالات پر میری پوری نگاہ ہے ۔


وزیر اعلی نے کہا کہ مشرقی مدنی پور میں 51 ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے۔ مشرقی مدنی پور سے اب تک 3.6لاکھ افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ضرورت پڑنے پر فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ممتا بنرجی کی رپورٹ کے مطابق ، ساحلی علاقے میں 60 کلومیٹر پشتے تباہ ہوگئے ہیں۔ بہت سے ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ نندی گرام بھی سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔


یاس طوفان ساحل سمندر سے ٹکرایا۔مشرقی مدنی پور میں بڑے پیمانے پر تباہی:ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت اور سرکاری عملہ شہریوں کی خدمات کے لے مستعد ہیں ۔وہ خود ہی مشرقی مدنی پور ضلع حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تباہی 6سے 7گھنٹے تک جاری رہے گی ۔

ادھر ، یاس کا لینڈ فال شروع ہوچکا ہے۔ صبح 9: 15 بجے سے طوفان یاس نے بالشور میں دھامرا بندرگاہ کے قریب زوردار گولہ باری شروع کردی۔ اگلے 3 گھنٹوں تک لینڈ لینڈ کا عمل جاری رہے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 26, 2021 02:52 PM IST