بنگلورو۔ دنیا ترقی کی راہ پرگامزن ہے اور اس ترقی کا راز صرف اور صرف علم اورحکمت ہے۔ بنگلورو میں دانش ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت منعقدہ اجلاس میں ان خیالات کا اظہارکیا گیا۔ تعلیم کے میدان میں طلبا کے حوصلوں کو بلند کرنے کی ایک اور کوشش شہر گلستان بنگلورو میں دیکھنے کوملی۔ دانش ایجوکیشنل ٹرسٹ نے پیشہ وارانہ کورسوں میں زیرتعلیم طلبا کواسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔ ایم بی بی ایس، انجنئیرنگ اور دیگرکورسوں میں تعلیم حاصل کرنے والے110 طلبا کواسکالرشپ سے نوازا گیا۔ ان میں 10 ہندو طلبا بھی شامل رہے۔ دانش ادارے نے اس مرتبہ 25لاکھ روپئے کی اسکالرشپ منتخب طلبا میں تقسیم کی ہے۔
بنگلوروکی معروف سماجی شخصیت حسنی شریف نےکہا کہ بزم نسواں کے تحت گزشتہ 43 سال سے مسلم لڑکیوں کواسکالرشپ دی جا رہی ہے۔ لیکن لڑکوں کی حوصلہ افزائی کیلئے 12سال قبل دانش ادارے کی بنیاد رکھی گئی۔ تقریب سے ماہرین تعلیم نے خطاب کیا۔ دانش ادارہ کی صدر حسنی شریف نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ کسی ایک کامیابی پراکتفا نہ کریں ۔ ’ تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا۔ تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں‘ کے مصداق ترقی کی منزلیں طئے کرتے رہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔