کےکویتاکی ای ڈی سمن کےخلاف عرضی پر سپریم کورٹ کرےگی آج سماعت، کیاکویتاکومل جائے گی راحت؟

کے کویتا فائل فوٹو

کے کویتا فائل فوٹو

ای ڈی کے مطابق ’جنوبی گروپ‘ میں سرتھ ریڈی (اروبندو فارما کے پروموٹر)، ماگنتا سری نواسولو ریڈی (آندھرا پردیش کے اونگول سے وائی ایس آر کانگریس ایم پی)، ان کے بیٹے راگھو مگنتا، کویتا اور دیگر شامل ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    سپریم کورٹ (Supreme Court) 27 مارچ بروز بھارت راشٹرا سمیتی کی لیڈر اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا (K Kavitha) کی ایک عرضی پر سماعت کرے گی، جس میں منی لانڈرنگ کے کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی طرف سے سمن کو چیلنج کرنے اور گرفتاری سے تحفظ حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ کیس دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق ہے۔ جسٹس اجے رستوگی اور بیلا ایم ترویدی کی بنچ کویتا کی عرضی پر سماعت کرے گی۔

    بی آر ایس لیڈر نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کویتا کا ای ڈی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے دوران حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندرن پلئی کے بیانات کا سامنا کرنا پڑا، جنہیں اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث چند دیگر افراد پر بھی شک ہے۔ کویتا کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔

    سپریم کورٹ نے گرفتاری سے تحفظ اور ای ڈی کے جاری کردہ سمن کو چیلنج کرنے والی اس کی عرضی پر 15 مارچ کو سماعت کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔ وہیں 11 مارچ کو 44 سال کی بی آر ایس لیڈر اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہوئی اور 16 مارچ کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کی گئی۔ اس سے آخری بار 21 مارچ کو تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی، جو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے تیسرا دن تھا۔

    پلئی کو پہلے ای ڈی نے گرفتار کیا۔ انہوں نے ای ڈی پر اپنے بیانات میں جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے سٹی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ پلئی نے جنوبی گروپ کی نمائندگی کی ہے۔ یہ ایک مبینہ شراب سے متعلق رقمی لین دین کا معاملہ ہے، جو کویتا اور دیگر سیاسی لیڈروں سے منسلک بتایا جاتا ہے، جس نے قومی راجدھانی میں مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کو تقریباً 100 کروڑ روپے کی کک بیکس ادا کیں۔ سال 21-2020 کے لیے دہلی کی ایکسائز پالیسی کو ختم کر دیا گیا۔

    ای ڈی نے اس معاملے میں اب تک 12 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور اے اے پی لیڈر منیش سسودیا بھی شامل ہیں۔ اس نے بوچی بابو کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو مبینہ طور پر کویتا سے جڑے ہوئے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، جہاں انہوں نے کہا کہ کے کویتا اور وزیر اعلیٰ (اروند کیجریوال) اور نائب وزیر اعلیٰ (سسوڈیا) کے درمیان سیاسی مفاہمت تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    ای ڈی کے مطابق ’جنوبی گروپ‘ میں سرتھ ریڈی (اروبندو فارما کے پروموٹر)، ماگنتا سری نواسولو ریڈی (آندھرا پردیش کے اونگول سے وائی ایس آر کانگریس ایم پی)، ان کے بیٹے راگھو مگنتا، کویتا اور دیگر شامل ہیں۔

    ای ڈی نے پلئی کے ریمانڈ پیپرز میں یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے کویتا کی ’گم نامی سرمایہ کاری کی نمائندگی کی، جس سے اس کیس کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: