تہاڑ جیل کے باتھ روم میں گرے ستیندر جین کی حالت بگڑی، آکسیجن سپورٹ پر AAPلیڈر، اب LNJP میں شفٹ

ستیندر جین کو ڈی ڈی یو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جین کو دہلی کے ایل این جے پی  LNJP اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    دہلی: دہلی کے سابق وزیر صحت ستیندر جین جمعرات کو تہاڑ جیل کے باتھ روم میں چکر آنے کے بعد گر گئے۔ انہیں ڈی ڈی یو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جین کو دہلی کے ایل این جے پی  LNJP اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جین کو گزشتہ ایک ہفتے میں دوسری بار اسپتال لایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ستیندر جین باتھ روم میں گرے تھے اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی تھی۔ فی الحال ان کا علاج چل رہا ہے۔

    جیل میں بند سابق وزیر ستیندر جین کی طبیعت بگڑ ی، صفدر جنگ اسپتال لایا گیا، تقریباً 35 کلو وزن کم

    تہاڑ جیل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا جین باتھ روم میں گر گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جین کا معائنہ کیا ہے اور ان کی صحت نارمل ہے۔ فی الحال انہیں ڈی ڈی یو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جین کو کمر، ٹانگوں اور کندھوں میں درد کی شکایت تھی۔ تہاڑ انتظامیہ کے مطابق ان کی سرجری ہونی ہے، ان کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اسے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ اس سے قبل بھی پیر کو انہیں ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے : اب نہیں خریدنا ہوگا دوا کا پورا پتا، ہر گولی پر لکھی ہوگی EXPIRY DATE اور۔۔۔

    قتل کا سنسنی خیز ایک اور واقعہ، چاقو سے خاتون پارٹنر کا قتل، کٹر مشین سے لاش کے ٹکڑے ۔۔۔۔

    تین دن پہلے بھی اسپتال لایا گیا تھا۔
    جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو تین دن قبل طبیعت خراب ہونے کے بعد صفدر جنگ اسپتال لایا گیا تھا۔ اس دوران وہ بہت دبلے پتلے نظر آئے۔ ستیندر جین کا وزن تقریباً 35 کلو کم ہوا ہے۔ تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین نے کچھ عرصہ قبل شکایت کی تھی کہ وہ اداس اور تنہا محسوس کر رہے ہیں۔ اس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ماہر نفسیات کی مدد لے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: