ہوم » نیوز » وطن نامہ

اناؤ ریپ کیس: قصوروار ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو عمر قید کی سزا، 25 لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی: اناؤریپ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے ایم ایل اے سینگر کی تیس ہزاری کورٹ نے اپنے فیصلے میں قصوروار سینگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی جج نے فیصلے میں سینگر کو متاثر کنبے کو 25 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • Share this:

کورٹ نے معاملے کی جانچ کرنے والی سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ اور اس کے کنبے پر خطرے کا جائزہ لیں اور انہیں سکیورٹی فراہم کراوائیں۔ ساتھ ہی سی بی آئی کو متاثرہ اور اس کے گھر والوں کو محفوظ جگہ مہیہ کرانے کو بھی کہا ہے۔

اس سے پہلے جمعے کی صبح سماعت شروع ہونے پر جج نے کلدیپ سینگر کو لاک اپ سے لانے کو کہا جس کے بعد اسے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ وہیں بچاؤ فریق کے قکیل نے ایک مرتبہ پھر دوہرایا کہ اس کے موکل کلدیپ سینگر کی دو بیٹیاں اور بیوی ہے اس پران سبھی کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے سزا دیتےوقت اس بات کا خیال رکھا جائے۔
First published: Dec 20, 2019 03:22 PM IST