بنگلورو: ملک میں عدم تحمل اور عدم رواداری کی مذمت کرتے ہوئےکرناٹک کے ایک اور ممتاز ادیب نے اپنے ایوارڈ لوٹا دئے ہیں۔
کنڑ کے مشہور ادیب دیونورمہادیوانے پدم شری اورساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ لوٹا دیاہے۔ اپنے بیان میں دیونورمہادیوا نے کہا کہ ملک میں تحریک آزادی کے خواب آج چکناچورہورہے ہیں۔ اظہارخیال کی آزادی، تحمل، سماجی انصاف اور دیگراقدارنہرو کے دورسےکمزور ہورہے ہیں اور آج یہ اقداردم توڑرہے ہیں۔
دیونورمہادیوا نے دادری سانحہ اور ایم ایم کلبرگی کے قتل کی بھی مذمت کی۔ اس سلسلے میں دیونورمہادیوا نے تحریری بیان بھی جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے خلاف اب تک سینکڑوں معزز شخصیات نے ساہتیہ اکیڈمی اور دیگر ایوارڈ لوٹا چکی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔