بنگلورو: ڈپٹی لوک آیوکت کو برطرف کرنے کے معاملے کو لے کر آج بی جے پی اور جے ڈی ایس کے لیڈروں کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد، مدھو بنگارپا، کونا ریڈی اور سندیش ناگراج وغیرہ نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ اُپ لوک آیوکت کی برطرفی سے جے ڈی ایس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ـ جے ڈی ایل پی میٹنگ میں اس معاملے پر بحث نہیں کی گئی۔
ادھر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی وشویشور ہیگڑے اور سی ٹی روی وغیرہ نے شرکت کی ـ
اس موقع پر جگدیش شٹر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اُپ لوک آیوکت سبھاش اڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی سبھاش اڈی ان کے رشتہ دار ہیں ـ ایوان میں اس معاملہ کو اٹھایا گیا تو وہ اس کا جواب دیں گے ـ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔