ہوم » نیوز » No Category

تمل ناڈو کےوانمباڑی میں عالم یوم مادری زبان منایا گیا

چنئی۔ جنوبی ہندوستان بالخصوص تمل ناڈو میں اردو زبان کو کس طرح فروغ دیاجائے؟اس اہم موضوع پرغوروخوض کیلئے تمل ناڈو کے شہروانمباڑی میں سمینار منعقد ہوا۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 23, 2016 10:58 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تمل ناڈو کےوانمباڑی میں عالم یوم مادری زبان منایا گیا
چنئی۔ جنوبی ہندوستان بالخصوص تمل ناڈو میں اردو زبان کو کس طرح فروغ دیاجائے؟اس اہم موضوع پرغوروخوض کیلئے تمل ناڈو کے شہروانمباڑی میں سمینار منعقد ہوا۔

چنئی۔ جنوبی ہندوستان بالخصوص تمل ناڈو میں اردو زبان کو کس طرح فروغ دیاجائے؟اس اہم موضوع پرغوروخوض کیلئے تمل ناڈو کے شہروانمباڑی میں سمینار منعقد ہوا۔عالمی یوم مادری زبان کےموقع پرمنعقدہ سمینار میں  کہاگیا کہ حکومتیں کسی طبقے کی مادری زبان کا حق چھیننےکوشش نہ کریں۔


چمڑے کی تجارت کیلئے مشہور وانمباڑی شہرمیں عالمی یوم مادری زبان منایاگیا۔ اس موقع پرقدیم تعلیمی ادارے اسلامیہ ہائی اسکول میں سمینار اوراردو میلہ منعقد ہوا۔ڈاکٹر حاجی انواراللہ کی صدارت میں افتتاحی تقریب ہوئی۔   انجمن فروغ اردواوربزم اردو ادب کے تحت ہوئی تقریب میں اردو کے فروغ کیلئے کئی اہم مشورے سامنے آئے ۔ کہاگیا کہ روزگار کا بہانہ بنا کراردو والےاپنی مادری زبان کوترک نہ کریں۔دیگرزبانوں کے ساتھ اردو کوسکھیں اپنی تہذیب اورتاریخ کوباقی رکھیں۔


سمینارمیں کہاگیاکہ تمل ناڈو میں اردو کے فروغ کیلئے اردو اورتمل زبانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ضروری ہیں۔انٹرنیٹ اورسوشیل میڈیاکےذریعہ بھی اردو کومقبول بنانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔اس موقع پرقلندردکن کاوش بدری کی غزلوں کا مجموعہ ’’کاوشم‘‘ کارسم اجراعمل میں آیا۔وانمباڑی کی معروف شخصیت کاکا محمد زبیر کے ہاتھوں تمل ناڈو میں شعروادب، تعلیم وسماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز سے نوازاگیا۔

First published: Feb 23, 2016 10:57 AM IST