ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

کوئمبٹور: ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ سے آدھے کلو انسانی بال اور خالی شیمپو کے پیکٹ نکالے

ساتویں کلاس کی طالبہ پچھلے کچھ مہینوں سے پیٹ میں بار بار درد کی شکایت کرتی تھی جس کے بعد والدین اسے یہاں نجی وی جی ایم اسپتال لے گئے تھے۔

  • Share this:
کوئمبٹور: ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ سے آدھے کلو انسانی بال اور خالی شیمپو کے پیکٹ نکالے
لڑکی کے پیٹ سے آدھے کلو انسانی بال اور خالی شیمپو کے پیکٹ نکالے گئے

کوئمبٹور: یہاں شہر کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے 13 سال کی ایک بچی کے پیٹ سے خالی شیمپو کے پیکٹ جیسے پلاسٹک کے ٹکڑوں کے علاوہ آدھے کلو سے زائد انسانی بال نکالے ہیں۔ ساتویں کلاس کی طالبہ پچھلے کچھ مہینوں سے پیٹ میں بار بار درد کی شکایت کرتی تھی جس کے بعد والدین اسے یہاں نجی وی جی ایم اسپتال لے گئے تھے۔


پی ٹی آئی کے مطابق، اسپتال کے چیئرمین وی جی موہن پرساد نے بتایا کہ اسکین سے پیٹ میں گیند جیسی شئے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی کے ذریعہ اسے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کوشش ناکام ہو جانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، سرجن گوکل کرپاشنکر اور ان کی ٹیم نے سرجری کی اور کامیابی سے بچی کے پیٹ سے بالوں اور خالی شیمپو کے پیکٹوں کو نکال دیا۔


علامتی تصویر


گوکل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک قریبی رشتے دار کی موت کی وجہ سے یہ بچی ذہنی طور پر پریشان ہوگئی تھی ، جس کی وجہ سے اس نے خالی پیکٹوں اور بالوں جیسی چیزوں کو نگلنا شروع کر دیا تھا جس کے نتیجے میں اکثر اسے درد ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی اب مکمل صحت یاب ہوگئی ہے اور معمول کی حالت میں ہے۔
First published: Jan 28, 2020 04:08 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres