ہندوستان کو آج مل جائے گا ڈاکٹر امبیڈکر کی سب سے بلند ترین مجسمہ کا تحفہ، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کریں گے نقاب کشائی

ہندوستان کو آج مل جائے گا ڈاکٹر امبیڈکر کی بلند ترین مجسمے کا تحفہ

ہندوستان کو آج مل جائے گا ڈاکٹر امبیڈکر کی بلند ترین مجسمے کا تحفہ

ہندوستان کے آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر آج 14 اپریل کو تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ ان کی 125 فٹ اونچے مجسمے کا نقاب کشائی کریں گے۔ یہ مجسمہ حسین ساگر کے کنارے نصب کیا گیا ہے۔ اس مجسمہ کا بڑے پیمانے پر نقاب کشائی کیا جائے گا۔ پورا ملک آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 132 واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہندوستان میں امبیڈکر کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    حیدرآباد: ہندوستان کے آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر (Dr B R Ambedkar Birth Anniversary) کے یوم پیدائش (Ambedkar Jayanti) پر آج 14 اپریل کو تلنگانہ (Talengana) کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (Talengana CM KCR) ان کی 125 فٹ اونچے مجسمے کا نقاب کشائی کریں گے۔ یہ مجسمہ حسین ساگر کے کنارے نصب کیا گیا ہے۔ اس مجسمے کا بڑے پیمانے پر نقاب کشائی کیا جائے گا۔ پورا ملک آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 132 واں یوم پیدائش منا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہندوستان میں امبیڈکر کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔

    ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مجسمے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 'ہندوستانی آئین کے معمار' ڈاکٹر امبیڈکر کا ملک میں بنایا گیا اب تک کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا شاندار ڈھانچہ جس کی کل اونچائی 175 فٹ ہے، جس میں 50 فٹ اونچا سرکلر چبوترہ بھی شامل ہے جو پارلیمنٹ آف انڈیا کی عمارت سے ملتا ہے۔ یہ مجسمہ ریاست کے لیے ایک اور سنگ میل طے کرے گا۔

    Dr Bhimrao Ambedkar B’day: بابا صاحب کی جدوجہد آج بھی دیتا ہے ہمیں بڑا سبق

    غلط ادراک، غلط فیصلہ... مسلمانوں کے 4 فیصد ریزرویشن ختم کرنے پر کرناٹک حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مجسمے کا وزن 474 ٹن ہے، جب کہ مجسمے کے آرمچر ڈھانچے کو بنانے کے لیے 360 ٹن اسٹینلیس اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجسمے کو بنانے کے لیے 114 ٹن کانسے کا استعمال کیا گیا تھا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مجسمے کو مشہور مجسمہ ساز رام ونجی سوتار (98) (Ram Vanji Sutar) اور ان کے بیٹے انیل رام سوتار (65) (Anil Ram Sutar) نے نوئیڈا، اتر پردیش میں رام سوتر آرٹ کریشنز میں ڈیزائن کیا تھا۔ جنہوں نے دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ گجرات (Gujarat) میں سردار ولبھ بھائی پٹیل (Sardar Vallabhbhai Patel) کی اسٹیچو آف یونٹی (Statue of Unity) (597 فٹ) سمیت کئی یادگار مجسمے بھی ڈیزائن کیے تھے۔

    یہ پورے منصوبے کا ذمہ ایک معاہدے کے تحت کے پی سی پروجیکٹس لمیٹڈ کو دیا گیا تھا۔ اس مجسمے کی تعمیر کے لیے 3 جون 2021 کو کے پی سی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط ہوا تھا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ 146.50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اس مجسمے کو تین منزلوں کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا کل تعمیر شدہ رقبہ 26,258 مربع فٹ ہے۔ اس ڈھانچے میں ایک میوزیم ہوگا جس میں امبیڈکر کی زندگی کی تاریخ کو پیش کرنے والے متعدد مضامین اور تصاویر ہوں گی اور امبیڈکر کی زندگی کی سمعی و بصری پیشکش کے لیے 100 نشستوں والا آڈیٹوریم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک مقررہ مدت کے اندر لائبریری بھی بنائی جائے گی۔

    مجموعی طور پر 11 ایکڑ پر پھیلے ہوئے پورے کیمپس کو 2.93 ایکڑ میں لینڈ اسکیپ اور ہریالی سے سجایا گیا ہے۔ وہیں، کیمپس میں تقریباً 450 کاروں کے لیے پارکنگ کی سہولت ہوگی۔ زائرین کے لیے دو لفٹیں ہیں جو امبیڈکر کے قدموں تک پہنچنے کے لیے کافی ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق یہ مجسمہ اتفاق سے نئے تعمیر شدہ ریاستی سکریٹریٹ کمپلیکس (secretariat complex) سے ملحق ہے جس کا نام بھی امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سیکرٹریٹ کمپلیکس کا افتتاح 30 اپریل کو کیا جائے گا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: