உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گجرات کا ترقی ماڈل ملک کے مستقبل کے لئے خطرناک : سندیپ پانڈے

     سندیپ پانڈے نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےاپنےمفاد کے لئےمختلف مذاہب اورذاتوں کےدرمیان دوریاں پیدا کردی ہیں۔ گجرات اورچند دیگرریاستوں میں اس طرح کی کوششوں سےملک کونقصان پہنچا ہے

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : ملک کےموجودہ حالات کےپیش نظر ہندواورمسلمانوں میں بھائی چارے اوراتحاد کومضبوط کرنے کے لئے بنگلورو میں ایس آئی او کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب پر میگسیسے ایوارڈ یافتہ ادیب سندیپ پانڈےنےکہا کہ گجرات کا ترقی ماڈل ملک کےمستقبل کے لئےخطرناک ہے۔
      ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا کے عنوان سے اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے تحت منعقدہ تقریب میں سندیپ پانڈے نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےاپنےمفاد کے لئےمختلف مذاہب اورذاتوں کےدرمیان دوریاں پیدا کردی ہیں۔ گجرات اورچند دیگرریاستوں میں اس طرح کی کوششوں سےملک کونقصان پہنچا ہے ۔
      حیدرآباد کےسینٹرفاراسٹڈی اینڈ ریسرچ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ تاریخ میں محمد بن قاسم، بابر اورچند دیگرمسلم حکمرانوں کومنفی طورپرپیش کیا گیا ہے جبکہ حقائق کچھ اورکہتےہیں۔ایس آئی او کی اس تقریب میں بنگلورو کے ترقی پسند ادیبوں نے بھی شرکت کی ۔ مجموعی طور پریہ بات ابھرکرسامنے آئی کہ ہندومسلم اتحاد کومضبوط کرنے کے لئے ہرسطح پرکوششیں ہونی چاہئیں۔
      First published: