ہوم » نیوز » No Category

مسلم طالبات کے برقع پہننے پر اعتراض جتایا تو کالج نے ہندو طالبات کو دی زعفرانی رومال اوڑھنے کی اجازت

بنگلورو۔ مہاراشٹر کے بعد اب کرناٹک میں مسلم طالبات کے برقع پہننے کا معاملہ گرما گیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 08, 2016 05:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلم طالبات کے برقع پہننے پر اعتراض جتایا تو کالج نے ہندو طالبات کو دی زعفرانی رومال اوڑھنے کی اجازت
بنگلورو۔ مہاراشٹر کے بعد اب کرناٹک میں مسلم طالبات کے برقع پہننے کا معاملہ گرما گیا ہے۔

بنگلورو۔ مہاراشٹر کے بعد اب کرناٹک میں مسلم طالبات کے برقع پہننے کا معاملہ گرما گیا ہے۔ یہاں  کے ہاویری ضلع کے ہانگل تعلقہ میں واقع کماریشور پی یو کالج میں زیر تعلیم  مسلم لڑکیوں کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا  گیا ہے اور کہا ہے کہ اگر مسلم طالبات برقعہ پہن کر کلاسوں میں حاضر ہوتی ہیں تو دیگر طبقات کے طالبات کو بھی زعفرانی رومال اوڑھ کر کلاس روم میں حاضر ہونے کی اجازت دی جائے ـ سنگھ پریوار کی ان حرکتوں سے برہم ہوکر مسلم تنظیموں نے بھی کالج انتظامیہ سے اپیل کی کہ  لڑکیوں کے برقع پہن کر کلاس روم میں حاضری پر پابندی عائد نہ کی جائے ـ ایسا کرنے کی صورت میں برقع پہننے والی لڑکیاں تعلیم سے محروم رہ جائیں گی اور اس کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو ٹھہرایا جائیگا ـ


آخر میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کو نہ صرف برقع پہننے بلکہ ہندو طالبات کو زعفرانی رومال اوڑھ۔ کر کلاس روم میں حاضر ہونے کی اجازت دے دی ہے ـ کماریشور فرسٹ گریڈ کالج میں ڈریس کوڈ کے معاملہ کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا ہے ـ سنگھ پریوار کی چند تنظیموں نے مسلم طالبات کے برقعہ پہن کر کلاسوں میں حاضر ہونے کی مخالفت کی اور طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کیا ۔


مطالبہ کیا گیا کہ اگر مسلم طالبات کو برقعہ پہن کر کلاس روم میں حاضر ہونے کی اجازت دی جاتی ہے تو دیگر طالبات کو بھی زعفرانی رومال پہننے کی اجازت دی جائے ـ سنگھ پریوار کی تنظیموں کی اس حرکت پر کانگریس نے برہمی ظاہر کی ہے ـ


collage



کانگریس کے ترجمان محمد حسین کا کہنا ہے کہ سنگھ پریوار کے کارکنوں  پورے ملک میں مسلم طالبات کو پریشان کررہے ہیں ـ کرناٹک میں بھی اس طرح کی حرکتیں کرنے کی پوری طرح کوشش کی جارہی ہے لیکن ریاستی حکومت ان کے اس منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

First published: Oct 08, 2016 05:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading