ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

باونسرس نے پب میں جانے کی نہیں دی اجازت ، دروازہ پر ہی نوجوان نے پٹرول چھڑک کر لگالی آگ

پب میں جانے کی باونسرس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر مایوسی کے عالم میں ایک نوجوان نے خود کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور باونسر پر بھی پٹرول ڈال دیا

  • UNI
  • Last Updated: Dec 31, 2017 12:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
باونسرس نے پب میں جانے کی نہیں دی اجازت ، دروازہ پر ہی نوجوان نے پٹرول چھڑک کر لگالی آگ
علامتی تصویر۔

حیدرآباد: پب میں جانے کی باونسرس کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے پر مایوسی کے عالم میں ایک نوجوان نے خود کے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور باونسر پر بھی پٹرول ڈال دیا جس کے نتیجہ میں باونسر بھی جھلس گیا۔ یہ واقعہ کل شب تقریبا چار بجے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت ضلع نظام آباد کے رہنے والے سندیپ ورما کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ کل شب پب پہنچا اور اندر جانے کی کوشش کی تاہم پب کے باہر باونسرس نے اس کو اندر جانے سے روک دیا جس پر برہمی کے عالم میں سندیپ وہاں سے چلاگیا تاہم کچھ دیر بعد وہ پٹرول کی بوتل کے ساتھ وہاں پہنچا اور اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور باونسرس پر بھی پٹرول ڈالنے کی کوشش کی۔اس واقعہ میں وہ شدید طورپر جھلس گیا ۔

اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ نوجوان حالت نشہ میں تھا۔اس واقعہ میں یہ نوجوان 50فیصد تک جھلس گیاجبکہ باونسر بھی تقریبا30فیصد تک جھلس گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے پب میں موجود افراد کو پولیس اسٹیشن طلب کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔پنجہ گٹہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے تاکہ اس انتہائی اقدام کی حقیقی وجہ معلوم ہوسکے۔

First published: Dec 31, 2017 12:16 PM IST