உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اوڈیشہ : شادی کے ہی دن اچانک دولہے کے گھر پہنچ گئی دلہن ، ماں کے ساتھ دینے لگی دھرنا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران!

    اوڈیشہ : شادی کے ہی دن اچانک دولہے کے گھر پہنچ گئی دلہن ، ماں کے ساتھ دینے لگی دھرنا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران!

    اوڈیشہ : شادی کے ہی دن اچانک دولہے کے گھر پہنچ گئی دلہن ، ماں کے ساتھ دینے لگی دھرنا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران!

    Dulha Dulhan ki News: رپورٹس کے مطابق پولیس نے جانکاری دی ہے کہ دونوں کی پہلے کورٹ میں شادی ہوچکی ہے ۔ اس کے بعد دونوں کے گھروالوں نے خاص لوگوں کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    • Share this:
      بھونیشور : اوڈیشہ کے برہم پور میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا ۔ یہاں شادی کے دن بارات نہیں آئی تو اس سے دلہن کافی ناراض ہوگئی ۔ اس کے بعد وہ دلہے کو سبق سکھانے اس کے گھر اپنی ماں کے ساتھ پہنچ گئی ۔ ماں کے ساتھ مل کر دلہن دولہے کے گھر کے باہر دھرنا دینے لگی تھی ۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جانکاری دی ہے کہ دونوں کی پہلے کورٹ میں شادی ہوچکی ہے ۔ اس کے بعد دونوں کے گھروالوں نے خاص لوگوں کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ دونوں گھر والوں نے شادی کی تاریخ بھی طے کرلی تھی ۔ ایسے میں دلہن اپنے گھر والوں کے ساتھ بارات کا انتظار کرنے لگی ، لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بھی جب بارات گھر نہیں آئی تو سب پریشان ہوگئے ۔

      اس کے بعد دلہن نے کئی مرتبہ دولہے کو فون کیا اور میسیج بھی کیا ۔ لیکن ایک مرتبہ بھی کال یا میسیج کا جواب نہیں ملا ۔ اس کے بعد دلہن اپنی ماں کو لے کر سیدھے دولہا کے گھر پہنچ گئی اور وہاں دھرنا دینے لگی ۔ پولیس کو واقعہ کی جانکاری ملی تو وہ فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، لیکن دونوں نے پولیس پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس پر رشوت لینے کا الزام لگایا ۔

      پولیس نے جانکاری دی ہے کہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کی شادی سمت نام کے شخص کے ساتھ کورٹ میں ہوئی ہے ۔ خاتون پہلے بھی اس طرح کی شکایت کرچکی ہے ۔ اب اس نے دوبارہ شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

      دلہن کا کہنا ہے کہ اس کی شادی سمت سے سات ستمبر 2020 کو کورٹ میں ہوئی تھی ۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ پہلے دن سے ہی سسرال والے اس کو پریشان کررہے ہیں ۔ شروع میں تو اس کے شوہر نے اس کا ساتھ دیا ، لیکن بعد میں وہ بھی گھر والوں کے کہنے پر چلنے لگا ۔

      اس کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس سے شکایت بھی کی تھی ۔ پھر دونوں میں سمجھوتہ ہوگیا تھا ۔ 22 نومبر کو بھی دونوں کنبوں نے شادی کی تاریخ طے کی تھی ، لیکن سمت بارات لے کر نہیں پہنچا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: