உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میسور کا تاریخی دسہرہ: میسور پیلیس میں گیارہ دنوں تک منعقد کی گئیں تقریبات

    بنگلورو۔ میسور کا دسہرہ تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ وڈیرراجاؤں کے دورسے دسہرے کی تقریبات اور پوجا پاٹ منعقد ہوتی آرہی ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ میسور کا دسہرہ تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ وڈیرراجاؤں کے دورسے دسہرے کی تقریبات اور پوجا پاٹ منعقد ہوتی آرہی ہیں۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مسیورپیلیس میں10دنوں تک دسہرے کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں لیکن اس بار 11 دنوں تک تقریبات منعقد کی گئیں ـ اس موقع پر پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایاگیا ہے ـ دسہرے کی تقریبات کا اختتام ہاتھیوں کے جلوس کے ساتھ آج اختتام پذیر ہوگیا ـ

      ارجن نامی ہاتھی پر 750 کلووزنی سونے کا تخت باندھ کرہاتھیوں کو سج ڈھج کرجلوس نکالا گیا ـ جلوس میں11ہاتھیوں کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی جھانکیاں بھی پیش کی گئیں ـ  ایک طرف راجہ یدویر کرشنادتہ چامراج وڈیر نے امباولاس پیالیس کے دربار ہال میں پوجا پاٹ کیا ـ   دوسری طرف وزیر اعلیٰ سدرامیا نے چامنڈی دیوی کے مندر میں پوجا پاٹ کیا ـ مختلف اقسام کےرقص اور موسیقی کے مظاہروں سے بھی عوام لطف اندوز ہوئے ـ بیرونی سیاح بھی اس سے کافی لطف اندوز ہوئے۔

      وزیر اعلی سدرا میا نے کہا کہ وجیا دیشمی تیوہار دس دنوں تک منعقد کیا جاتا تھا لیکن اس بار گیارہ دنوں تک منعقد کیا گیا ہے ـ اس خصوصی سال میں چامنڈی دیوی سے اچھی بارش اور فصلیں ہونے کی دعا کی گئی ہے ـ

      First published: