آج ہند و پاک میں جشن میلاد النبی ﷺ کا اہتمام، ہر طرف خوشی ہی خوشی، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد
جشن میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسول اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں۔
دنیا بھر میں پیغمبرِ انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ آج اتوار 9 اکتوبر 2022 یعنی 12 ربیع الاول 1444 ہجری کو ہندوستان بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے طور پر ہندوستان کے تمام شہروں میں جشن میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ملک کے کئی مقامات میں عاشقان رسول اظہار محبت و عقیدت کے لیے جلوس میں شریک ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب نہایت ہی پرامن اور خوش گوار انداز میں ملک کے کئی حصوں میں میلاد النبی ﷺ کے جلسے بھی ہورہے ہیں۔ حضرت محمد ﷺ کی پیدائش 12 ربیع الاول 573 عیسوی کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ ربیع الاول اسلامی کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ حضرت محمد ﷺ کا اسم شریف سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم ہے۔ آپ ﷺ کی والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وہب اور والد کا نام حضرت عبداللہ تھا۔ حضرت محمد ﷺ کو چالیس سال کے بعد نبوت سے سرفراز کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک! چاروں طرف امن اور خوشحالی ہو۔ احسان اور اخوت کی فضا ہمیشہ قائم رہیں۔ عید مبارک!
Milad-un-Nabi greetings. Let there be peace and prosperity all around. May the virtues of kindness and brotherhood always prevail. Eid Mubarak!
قرآن مجید میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی کو عمدہ نمونہ اور کامل اسوہ قرار دیا گیا ہے۔ الاحزاب آیت نمبر 21 کے مطابق ’’بلاشہ اے مسلمانو! تم کو رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی ذات میں عمدہ نمونہ ہے ہر اْس شخص کے لیے جو اللہ کی ملاقات کا اور قیامت کے دن کا خوف رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے‘‘۔
جب کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے مشہور شعر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وَأَحسَنُ مِنكَ لَم تَرَ قَطُّ عَيني وَأَجمَلُ مِنكَ لَم تَلِدِ النِساءُ خُلِقتَ مُبَرَّءً مِن كُلِّ عَيبٍ كَأَنَّكَ قَد خُلِقتَ كَما تَشاءُ آپ سب کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک!‘‘
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔